اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG     آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع     No IMG     ہولناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، 7 افراد زخمی     No IMG     فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی     No IMG     بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کوغیر ملکی خاتون ریسلر سے پنگا مہنگا پڑگیا‘ اداکارہ ہسپتال پہنچ گئی     No IMG     موجودہ حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی,چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG     چیئرمین نیب نے تمام افسران کے میڈیا کو انٹرویوز پر پابندی عائد کردی     No IMG     افریقی ملک یوگنڈا میں ایک اسکول میں آگ لگنے کے سبب 9 بچے ہلاک 40 زخمی     No IMG    

بھارتی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں تین افراد ہلاک درجنوں زخمی
تاریخ :   19-12-2017

بھارتی کشمیر(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) کے جنوبی ضلع شوپیان کے بٹہ مُورن گاؤں میں رات بھر جاری رہنے والے جھڑپ کے دوران جیشِ محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ دو جنگجو ہلاک ہو گئے۔ تاہم اُن کا تیسرا ساتھی بھارتی حفاظتی دستوں کا محاصرہ تو ڑکر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

اُس کی تلاش میں بھارتی فوج، مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ یا ایس او جی اور بھارت کے وفاقی پولیس فورس سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک وسیع رہائشی علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کر دی۔

سرچ آپریشن جاری تھا کہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر آکر بھارت مخالف مظاہرے کرنے لگی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حفاظتی دستوں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ جب کہ مظاہرین کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے جواب میں حفاظتی دستوں نے اُن پر فائرنگ کی اور چھرے والی بندوقیں استعمال کیں۔ ان واقعات میں ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔

شدید زخمی ہونے والی 24 سالہ خاتون رُوبی جان اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی ہلاکت پیٹ میں گولی لگنے سے ہوئی۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ حفاظتی دستوں نے جان بوجھ کر خاتون کو گولی کا نشانہ بنایا۔

سری نگر میں پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون بٹہ مُورن گاؤں میں ایک نجی گھر میں محصورعسکریت پسندوں اور حفاظتی دستوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آگئی تھی۔

ایک اور واقعے میں جو نو دن پہلے سرحدی ضلع کپوارہ میں پیش آیا تھا ایک اور خاتون مصرہ بانو ہلاک ہوگئی تھی۔ اس واقعے اور اختتامِ ہفتہ کپوارہ ہی میں بھارتی فوج کی مبینہ فائرنگ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور آصف اقبال کی ہلاکت کے بعد شورش زدہ ریاست کے کئی علاقوں میں تین دن تک احتجا جی ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

بھارتی فوج کا کہناہے کہ یہ دونوں ہلاکتیں بھی عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کے تبادلے کی زد میں آنے کے باعث ہوئیں۔

لیکن استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والے کشمیری قائدین کے ایک اتحاد ‘مشترکہ مزاحمتی قیادت’ نے اسے بھارتی فوجی دستوں کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے ان واقعات کے خلاف ایک روزہ عام ہڑتال کی اپیل جاری کردی ہے۔

ادھر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شوپیان میں ہلاک کئے گئے مقامی جنگجو تنویر احمد کو اس کے والدین کی درخواست پر ہتھیار ڈالنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا لیکن اس نے اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حفاظتی دستوں پر فائرنگ جاری رکھی۔

ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ میں تنویر اور اُس کا غیر ملکی ساتھی علی عرف قاری ہلاک ہو گئے، جب کہ تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے عسکریت پسند دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے جن میں ایک بینک کے دو محافظوں کا بھی شامل ہے۔

شوپیان سے تازہ اطلاعات کے مطابق دن بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں 58 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں سے چھہ کو جن کے گولیاں لگی تھیں سری نگر کے اسپتالوں کو ریفر کیا گیا ہے۔

ان اطلاعات میں ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 24 زخمیوں کو پلوامہ کےسرکاری ضلع اسپتال میں، 23 کو شوپیان اور 11 کو راجپورہ کے شفا خانوں میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ بیشتر افراد کے پیلٹ فائرنگ میں زخم آگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب عدالت کو اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم
سعودی شاہی محل پر میزائل حملہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »