آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

بھارتی ویٹر کو جعلی کاغذات پر قرضہ لینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی
تاریخ :   07-08-2018

دُبئی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) بھارت سے تعلق رکھنے والاایک شہری نے بینک سے قرضے کے حصول کے لیے جعلی کاغذات پیش کرنے پر دھر لیا گیا۔ سرکاری استغاثہ کے مطابق 30 سالہ بھارتی شہری نے ڈھائی لاکھ اماراتی درہم کے بینک قرضے کے حصول کے لیے بینک کے ملازم کو تنخواہ کا جعلی سرٹیفکیٹ‘ جعلی اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ اور جعلی رہائشی ویزہ والے کاغذات پیش کیے۔
استغاثہ کی جانب سے ملزم پر دھوکا دہی اور جعلی دستاویزات تیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص کی گرفتاری 9 مئی 2018ء کو عمل میں آئی اُس کے خلاف الرفا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ بینک کے ملازم نے عدالت کو بتایا کہ اُسے ملزم کی جانب سے کال آئی جس میں اُس نے بتایا کہ اُس نے میرا نمبر ایک دوست سے حاصل کیا۔
ملزم ڈھائی لاکھ اماراتی درہم کا قرضہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔

میں نے اُسے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کو کہا۔ تاہم مجھے میرے سُپروائزر نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے پیش کی گئی کچھ دستاویزات جعلی ہیں۔ تاہم مجھے ہدایت کی گئی کہ میں اُس سے مِل کر باقی کی دستاویزات حاصل کر لوں۔ 9 مئی 2018ء کو میں مذکورہ ویٹر سے ایک شاپنگ سنٹر میں مِلا۔ مجھے اُس نے اصلی شناختی کارڈ کے علاوہ پاسپورٹ کی کاپی اور رہائشی ویزہ کی دستاویز تھمائیں۔
اُس نے درخواست فارم‘ بینک کے پیپرز اور کریڈٹ کارڈ ایپلیکشن فارم پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی چیکس پر بھی دستخط کیے۔ جس کے بعد پولیس نے اُسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران اُس نے اعتراف کر لیا کہ اُس کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات جعلی تھیں۔ استغاثہ کی جانب سے دستاویزات کی جعلی کاپیاں ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کی گئیں۔ مقدمے کا فیصلہ 9 اگست 2018ء کو سُنایا جائے گا ۔ کافی ثبوتوں کی بناء پر ملزم کو سزا ملنے کا واضح امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
عمران خان کی وزارت اعظمیٰ خطرے میں پڑ گئی۔
ریاض: کنگڈم ٹاور پر عمران خان کی تصویر والی خبر جھُوٹ نکلی ایک پاکستانی میڈیا چینل نے بھی تصدیق کیے بغیر خبر چلا دی
Translate News »