پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

بھارتی وزیراعظم مودی کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا ۔۔بھارتی فوج نے بغاوت کر دی
تاریخ :   23-11-2018

نئی دہلی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) بھارت میں پہلی مرتبہ فوج نے حکومت کیخلاف بغاوت کردی، فوج پر کرپشن کے الزامات لگائے جانے پر بھارتی آرمی چیف حکومت پر پھٹ پڑے، واضح الفاظ میں وارننگ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں پہلی

مرتبہ سول ملٹری تناو شدت اختیار کر گیا ہے۔ پہلی مرتبہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بھارتی فوج کی قیادت کھل کر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے لگی ہے۔گزشتہ کچھ ماہ سے بھارتی حکومت پر دفاعی معاہدوں میں کرپشن کیے جانے کے الزامات لگ رہے ہیں۔ بھارت کی مودی سرکاری نے انالزامات سے خود کو بچانے کیلئے سارا الزام اپنی فوج کی قیادت پر دھر دیا ہے۔ مودی سرکار کے اس اقدام نے بھارتی فوج کی قیادت کو غصے کا شکار کر دیا ہے۔اس تمام معاملے پر بھارت کے آرمی چیف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو واضح الفاظ میں وارننگ دے دی ہے۔فوج پر کرپشن کے الزامات لگائے جانے پر بھارتی آرمی چیف حکومت پر پھٹ پڑے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا سخت لہجے میں کہنا ہے کہ فوج پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کیا جائے۔ اس معاملے سے متعلق بھارت کے صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ممکنہ طور پر بھارتی فوج اور حکومت کے درمیان تناو بڑھ سکتا ہے۔ کشمیر کے حالات اور دفاعی معاہدوں میں کرپشن کے باعث فوج اور مودی سرکار دونوں شدید دباو میں ہیں۔ایسے میں دونوں ایک دوسرے پر تمام الزام دھر کر خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تمام صورتحال دوسرے ممالک میں دہشت گردی اور عدم استحکام پھیلانے والے بھارت کیلئے خطرناک شکل اختیار کر لے گی۔ اس تمام صورتحال سے بھارت خود عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
افغانستان مسجد میں دھمکا، 26 اہلکار جاں بحق اور 50 زخمی
بھارتی قبائلیوں نے ایک امریکی سیاح کو قتل کردیا
Translate News »