گجرانوالہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں سکول کی دیوار گرنے سے 6 افراد جاں بحق     No IMG     79 واں یوم پاکستان: وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ     No IMG     پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG    

بھارتی فوج کے تمام تر مظالم اور استبدادی حربوں کے باجود مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام اور حریت پسند قیادت پر عزم ہے,سردار مسعود خان
تاریخ :   26-08-2018

مظفرآباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعودخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموںو کشمیر کے بچے ، بوڑھے اور جوان تکمیل پا کستان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔۔بھارت دفعہ35Aکو ختم کرنے کی آڑ میں کشمیریوں سے ان

کی زمین چھین کر وہاں ہندوئو ں کو لا کر آباد کرنا چاہتا ہے تاکہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار صدر نے اتوار کے روز مظفرآباد کے قریب امبور کے مقام پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہجرت کر کے آنے والے مہاجرین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ بھارتی فوج کے تمام تر مظالم اور استبدادی حربوں کے باجود مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام اور حریت پسند قیادت پر عزم ہے اور انہوں نے مکمل اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ اس کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

بھارت کو ایک مکار اور چال باز دشمن قرار دیتے ہوئے صدر سردار مسعودخان نے کہاکہ بھارتی آئین کی دفعہ 35Aکے خاتمے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے کشمیریوں کی زمین پر مغربی پاکستان کے نام نہاد ہندوئوں مہاجرین کی آبادکاری کے علاوہ پنجاب،، بہار ، راجھستان اور ددسرے علاقوں سے ہندوئوں کو لاکر آباد کرنا اور کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے ۔صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 1947،1965 ،1971اور پھر1989میں تقریباً 25لاکھ کشمیریوں کو ان کو زمینوں سے بے دخل کر پاکستان اور آزادکشمیر میں دھکیل دیا تھا ۔ اس وقت ایک اندازے کے مطابق 17 لاکھ مہاجرین پاکستان میں اور ایک بڑی تعداد آزاد جموں وکشمیر میں آباد ہے اوران مہاجرین کا تعلق جموں ، راجوری ، پونچھ ، بارہ مولا اور کپواڑہ سے ہے ۔ان مہاجرین کے علاوہ1947میں ہندو انتہاء پسند تنظیموں نے جموں میں 5لاکھ سے زیادہ کشمیری مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کے بہانے ان کے گھروں سے نکال کر کھلے میدان میں بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور 27ہزار سے زیادہ کشمیری خواتین کو اغواء کر لیا تھا ۔ ان تمام واقعات اور اب کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں غیر کشمیریوں کی آبادی کاری کا تعلق بھارتی حکمرانوں کی اس سوچ سے ہے کہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کر مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے ۔صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے آئے ہوئے مہاجرین کو یقین دلایا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومت ان کی رہائش ، خوراک ، صحت اورتعلیم سمیت جملہ مسائل کو حل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی ۔ انہوں نے حکومت مہاجرین اور مقامی افراد میں کسی قسم کا تفاوت یا امتیاز برتنے کے بجائے برابری کی بنیاد پر ان کے مسائل کریگی ۔ صدر آزاد کشمیر نے مہاجرین مقبوضہ کشمیر کو یہ یقین بھی دلایا کہ سرکاری ملازمتوں اور آزاد کشمیر کی جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں مہاجرین کے بچوں کیلئے مختص کوٹے پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا۔صدر سردار مسعودخان نے مہاجرین مقبوضہ کشمیر کی طرف سے قبرستان کیلئے زمین فراہمی، کیمپ کے اندر بچوں کیلئے سرکاری سکول کے قیام، سڑک اور پینے کے صاف پانی کی سپلائی کے مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے مہاجر نمائندوں کی جانب سے کیمپ کی جامع مسجد کے لان کی پختگی اور کیمپ کے اندر سینی ٹیشن کے مسائل کو حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ تقریب سے کمشنر بحالیات عطا اللہ عطا ، سید شاہین احمد صدر مہاجرکیمپ امبور، غلام حسین بٹ ، عبدالاحد لون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
ہمیں 2 بلین ڈالر کے بدلے رعایت دی جائے۔ فریال تالپور
چیف کمرشل مینیجر ریلوے نے لمبی چھٹی مانگ لی کام نہ کرنے کا بہانہ یا انکوائری کا ڈر؟
Translate News »