محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

بھارتی فوج نے پلوامہ میں احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کر کےمزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
تاریخ :   30-04-2018

سرینگر ۔( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ میں ایک لڑکے سمیت مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو – کے مطابق بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے دربگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی اور احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شہیدکیا۔ فوجیوں نے مظاہرین پر گولیاں ، پیلٹ اور آنسوگیس کابے دریغ استعمال کر کے 50سے زائد نوجوانوں کو زخمی بھی کردیا۔ قابض انتظامیہ نے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے۔ شاہد اشرف ڈار نامی لڑکااحتجاجی مظاہرین پر فائرنگ سے جبکہ سمیر احمد اور عاقب مشتاق بھارتی فوجیوں کی طرف سے دربگام میں ایک مکان تباہ کئے جانے سے شہید ہوئے۔ نوجوانوں کی شہادت پر ضلع میں ہڑتال کی گئی اور بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کے فوراً بعدجنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروسز معطل کردیں۔ اس سے پہلے ضلع پلوامہ کے اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک میجر سمیت بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوں کے قتل اوردرجنوں کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ حریت رہنماؤں شبیر احمد ڈار ،مختار احمد وازہ ، ظفر اکبربٹ اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیا ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے سرینگر کے علاقے خانیار میں بھارتی پولیس کی طرف سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک پر تشدد

کی بھی مذمت کی ہے۔ادھر سول سوسائٹی کے مختلف گروپوں،صحافیوں کی تنظیموں اور سماجی اداروں کے نمائندوں نے جموں میں ایک سیمینار میں منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے کٹھوعہ کی ننھی بچی کی بے حرمتی اور قتل میں ملوث عناصر کیخلاف مقدمے کی فوری سماعت پر زوردیا ہے ۔ سیمینار کا اہتمام جموں وکشمیر یونائیٹڈ پیس موومنٹ نے کیاتھا ۔ سیمینار سے محمد شریف سرتاج ، محمد راشدقریشی ، ایس نریندر سنگھ خالصہ، دپیکا سنگھ اور طالب حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔دریں اثناء بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی غرض سے بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی مدد کیلئے نیشنل سکیورٹی گارڈ کے بلیک کیٹ کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ایک عہدے دار نے نئی دلی میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں این ایس جی کے کمانڈوز بلیک کیٹس تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

Print Friendly, PDF & Email
ایرانی حکام نے ’ٹیلی گرام‘ ایپ پر پابندی
ڈڈیال میں ،پیپلز پارٹی کےخلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »