جرمنی کے شہر فرینک فرٹ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا بھارت مخالف مظاہرہ     No IMG     سری نگر کشمیریوں کی شہید مزاحمتی لیڈرکے جنازے میں شرکت، کرفیو توڑ دیا     No IMG     بریگزٹ معاہدے پر رائے شماری کے لیے خصوصی اجلاس جاری     No IMG     بارسلونا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پر تشدد جھڑپ     No IMG     حکومت کا انصار الاسلام کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل     No IMG     برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا     No IMG     امریکہ نے یورپی یونین کی دھمکیوں کے باوجود ایئربس سمیت دیگر مصنوعات پر 7 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ ٹیرف نافذ کر دیا۔     No IMG     وزیر اعظم کی علماء سے تعاون کی اپیل     No IMG     برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج پاکستان کا دورہ کریں گے     No IMG     ہالینڈ اور جرمنی سمیت فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی فروخت کو معطل کر دی     No IMG     اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ     No IMG     وزیر خارجہ کی قطری وزیر خارجہ سے ملاقات     No IMG     اسلام آباد برطانوی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن سکا کروں گا     No IMG    

بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا
تاریخ :   16-09-2019

نئی دہلی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–16 ستمبر 2019) بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی کارکن اناکشی گنگولی کی مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
اناکشی گنگولی نے درخواست میں کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے بعد سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ اس کے نتیجے میں کشمیری بچے اور کم عمر لڑکے انتہائی مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔
بھارتی چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے کہا کہ یہ معاملہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے متعلق ہے اور وہی اس پر کوئی فیصلہ کرے گی۔ اس پر اناکشی گنگولی نے جواب دیا کہ پابندیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ پہنچنا تو ناممکن ہے۔
بھارتی چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے ریمارکس دیے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ پہنچنا کیوں مشکل ہے۔ کیا کوئی راستہ روک رہا ہے اور ہم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے صورتحال جاننا چاہتے ہیں۔ اگر لوگ ہائی کورٹ نہیں پہنچ پارہے تو یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے اور ضرورت پڑنے پر میں خود سری نگر جاؤں گا۔
سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال فی الفور معمول پر لائی جائے۔ فون اور انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہے۔ کشمیریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تعلیمی اداروں کو کھولا جائے تاہم قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر ہر قدم اٹھایا جائے، جبکہ جموں کشمیر ہائی کورٹ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے معاملے پر فیصلہ دے سکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے کانگریس کے رہنما غلام نبی کو بھی وادی کا دورہ کرنے اور وہاں کشمیریوں سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ غلام نبی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں سے ملاقاتیں کرسکیں گے تاہم انہیں جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Print Friendly, PDF & Email
مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 11 بجے سنایا جائے گا
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا۔
Translate News »