آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

بھارتی آرمی چیف پر اپنے ہی ملک میں بم دھماکہ کروانے کا الزام عائد
تاریخ :   22-11-2018

ممبئی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) کسی بھی ملک کی فوج اس کی محافظ ہوتی ہے جو اپنی جان پر کھیل کر ملک و قوم کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خوب سبق سکھاتی ہے۔ لیکن بھارتی فوج کے چیف توخود ہی ملک میں دھماکے کروانے میں مبینہ طور پر ملوث پائے

گئے۔ جی ہاں ! پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور گیدڑ بھبھکیوں میں مصروف رہنے والے بھارتی آرمی چیف خود اپنے ہی ملک میں مبینہ طور پر بم دھماکے میں ملوث پائے گئے جس پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقامی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات مبینہ طور پہر ملک میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث پائے گئے ہیں،۔
بھارری آرمی چیف جنرل بپن راوت پر یہ سنگین ترین الزام عام آدمی پارٹی کے لیڈر ایچ ایس پھولکا نے عائد کیا۔ گذشتہ دنوں امرتسر میں نیرن کاری بھون پر ایک بم حملہ ہوا جس کے بارے میں ایچ ایس پھولکا کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ خود بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے کروایا ہے۔

اس دھماکے میں تین لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ الزام عائد کرنے کے بعد جب انتہا پسند ہندوں نے ایچ ایس پھولکا کو دھمکانا اور احتجاج کرنا شروع کیا تو ایچ ایس پھولکا نے دباؤ میں آ کر اور دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر اپنا بیان واپس لے لیا اور اس پر معذرت بھی کر لی۔ اپنے اگلے بیان میں ایچ ایس پھولکا کا کہنا تھا کہ میرے بیان کا مقصد یہ تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ماضی میں بھی حکومتیں اپنے مفادات کے لیے پُرتشدد واقعات رونما کرواتی رہی ہیں۔
میرا بیان آرمی چیف کے خلاف نہیں تھا ، میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔ ایچ ایس کے بیان نے ملک بھر میں ایک ہلچل پیدا کر دی تھی ، جس کی وجہ سے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات پر کئی اُنگلیاں بھی اٹھائیں گئیں لیکن ایچ ایس پھولکا کے بیان واپس لینے پر یہ معاملہ قدرے ٹھنڈا ہو گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید پر منہ توڑ جواب
دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میلے ٹی 10 لیگ کا شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے آغاز
Translate News »