گجرانوالہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں سکول کی دیوار گرنے سے 6 افراد جاں بحق     No IMG     79 واں یوم پاکستان: وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ     No IMG     پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG    

بھارتی آرمی چیف جنرل راوت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر لی
تاریخ :   14-06-2018

لاہور(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم جتنے لوگ مارتے ہیں اس سے زیادہ تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابقبھارتی آرمی چیف جنرل راوت نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔۔بھارتی آرمی چیف جنرل راوت کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کے لئے کچھ کرنا ضروری ہے،دراندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں۔بھارتی آرمی چیف جنرل راوت نے کہا کہ مذاکرات بہت ضروری ہیں۔کوشش کر کے دیکھا جائے، مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے۔ جب کہ دوسری طرف مبصرین بھارتی آرمی چیف کی رائے میں تبدیلی کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں. واضح رہے کہ جنرل راوت نے اپریل میں کہا تھا کہ نوجوان بندوق سے نہیں جیت سکتے ،وادی کے موجودہ حالات بھارت کے لیے انتہائی تشویشناک صورت اختیار کرگئے ہیں.جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئی۔ گزشتہ دس سال سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں میں خود کشی کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ بھارتی حکومت اور محکمہ دفاع نے ان واقعات کو روکنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات بھی اٹھا ئے تھے مگر یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔جبری ڈیوٹیوں سے تنگ آئے بھارتی فوجیوں کی خودکشیوں کے رجحان میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔یاد رہے 2007 میں بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں ہر سال 1600 فوجی جوان جنگ کے بغیر ہی مارے جاتے ہیں ،ْورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی دستوں کے حوصلے پست ہوتے جارہے ہیں ،ْ بھارتی اخبار میں خودکشیوں کی وجوہات بیان کی گئی ہیں جن میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں، ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیر میں ناکامی کے ساتھ شدید مزاحمت کو قرار دیا گیا جبکہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو صرف دو فیصد الاؤنس ملنا ،ْ گھرسے دوری ، فوجی افسروں کا جوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اورچھٹیوں کی درخواستوں کا مسترد ہونا بھی بھارتی فوجیوں کی حوصلہ شکنی کا بڑا سبب ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روان
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی آج وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
Translate News »