وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG     رائے ونڈ, چینی انجنئیر، جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا     No IMG     سپین میں یہ بیٹا ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ کیوں رہا ؟     No IMG     سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا     No IMG     سری لنکن صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا     No IMG    

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے 3 بلے باز آؤٹ
تاریخ :   26-09-2018

ابوظبی ا ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) یشیا کپ کے اہم ترین میچ میں جنیدخان کی شاندار باؤلنگ کے باعث بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 239 رنز پر آوٹ ہوگئی جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 3 بلے باز آوٹ ہوگئے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر

پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایشیاکپ میں پہلی مرتبہ ٹیم کا حصہ بننے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان نے زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش کے اوپنرز کو صرف 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔—فوٹو:اے ایف پیسومیا سرکار صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد مومن الحق 5 اور لٹن داس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاہیں شاہ آفریدی نے جنید خان کا ساتھ دیتے ہوئے دوسرے اینڈ سے مومن الحق کو بھی 12 کے اسکور پر آوٹ کیا تو بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات کا شکار ہوچکی تھی تاہم چوتھی وکٹ میں بلے بازوں نے ذمہ دارنہ کارکردگی دکھائی۔بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے محمد متھن کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو مشکل نکال کر اچھی پوزیشن پر لا کھڑا کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کرلیں۔محمد متھن نے 144 رنز کی شراکت قائم کرنے کے 156 کےمجموعے پر 60 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انہیں حسن علی آؤٹ کیا جس کے بعد امرالقیس 9 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔مشفق الرحیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تاہم وہ صرف ایک رن کے فرق سے اپنی سنچری مکمکل نہیں کرپائے اور 99 رنز بنا کر 197 کے مجموعے پر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔جنید خان کو باؤلنگ کے ایک مرتبہ پھر واپس لایا گیا تو انہوں نے ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے 12 رنز پر کھیلنے والے مہدی حسن میراز کو 221 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا جس کے بعد 230 پر محمود اللہ کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔مشرفی مرتضیٰ اور روبیل حسین 239 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اسی مجموعے پر آؤٹ ہوچکی تھی یوں پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 240 کا ہدف مل گیا۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی اور حسن علی نے 2،2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا نقصان پر فخر زمان کی صورت میں برداشت کرنا پڑا جب انہوں نے پہلے ہی اوور میں مہدی حسن میراز کی گیند پر روبیل حسین کو کیچ دے دیا جس کے بعد اگلے اوور مستفیض الرحمٰن نے بابراعظم کو بھی آؤٹ کردیا۔کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 18 کے مجموعے پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے 3 وکٹوں پر 18 رنز بنا لیے۔امام الحق 5 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے مد مقابل ہوگی۔قبل ازیں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، گزشتہ میچوں میں ناکام رہنے والے باؤلر محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ادھر بنگلہ دیش کی ٹیم کو آل راؤنڈر شکیب الحسن کی خدمات حاصل نہیں، وہ انجری کا شکار ہو کر اس اہم میچ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، شادام خان، محمد نواز، حسن علی، جنید خان اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کپتان مشرفی مرتضیٰ، لٹن داس، سومیا سرکار، محمد متھن، مشفق الرحیم، مومن الحق، امر القیس، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، روبیل حسین اور مستفیض الرحمٰن شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ایران اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہےامریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
بھارتی اداکار نانا پاٹیکر پر ساتھی فنکاروں کو ہراساں کرنے کا الزام
Translate News »