سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے
تاریخ :   14-11-2018

کوئٹہ ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعطم عمران خان کے وژن کے تحت ریلوے کی بحالی ،خسارے پر قابو پانے اور آمدنی میں اضافے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اب تک چار مزید ٹرینیں جس میں سندھ میر پور

خاص ملتان اور رحمان بابا کا اضافہ کیاگیا ہے جس کا افتتاح 25دسمبر کو ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی میڈیا سے بات چیت کی وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی میں اب تک ایک ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ریلوے میں دس ہزار آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں جس پر میرٹ پر لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ گوادرمیں ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے لئے اراضی حاصل کی گئی جس کاسنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان رکھیں گے جبکہ گوادر میں مزید270ایکڑ اراضی حاصل کی جائے گی انہوں نے گوادر میںریلوے اسٹیشن کی اراضی کی فراہمی پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ بولان میل میں مزید کوچز کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ اکبر بگٹی ایکسپریس کے کرایہ میں کمی کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق بلوچستان میں ریلوے کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ریلوے کی بہتری اور انہیں ایک فائدہ مند ادارہ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ چین سے ریلوے کے بارے جو معاہدے کئے گئے ہیں اس سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا اور ریلوے میں میرٹ پر دس ہزار لوگوں کو نوکریوں کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے ۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ شیخ رشید احمد کی کوششوں سے ریلوے 100دن کے اندر اپنا ہدف وقت سے پہلے حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان آبی وسائل کی تقسیم کے لئے بات چیت جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خصوصی طور پر کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے اور اس میں حکومت بلوچستان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں بعد میں وفاقی وزیر ریلوے ، گورنر سندھ اور فیصل واوڈا نے ریلوے اسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس ریلوے واصف علی اور دوسرے حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح
اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم
Translate News »