بلاول جیل گئے توتحریک چلاوں گا:شیخ رشید     No IMG     ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا بھارت کے خلاف مظاہرہ     No IMG     برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط     No IMG     مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب     No IMG     افریقی ملک تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی     No IMG     بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیاجائیگا،میجر جنرل آصف غفور     No IMG     اپوزیشن نے سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کی حکومت کوماننے سے انکار کردیا۔     No IMG     مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے     No IMG     نیب قانون کا یہ مطلب نہیں کہ جیسے چاہیں استعمال کریں، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کهوسہ     No IMG     سابق صدر نے حکومت کی بینڈ بجا دی     No IMG     اسلام آباد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس چیلنج کردی     No IMG     اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار     No IMG     بھارتی لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بل منظور     No IMG     مقبوضہ کشمیرسے بھارتی قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، ملیحہ لودھی     No IMG    

بلاول جیل گئے توتحریک چلاوں گا:شیخ رشید
تاریخ :   10-08-2019

لاہور(ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–10 اگست 2019) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول جیل گئے توتحریک چلاوں گا، صحافی نے سوال کیا شیخ صاحب ! سینیٹ الیکشن میں کیاہوا؟ تعویذ کام کرگئے، پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی جیتیں گے، فواد چودھری سے صلح ہو گئی، وہ میرے بھائی ہیں۔لاہور میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاسمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کردی گئی ہیں اور جب تک میں وزیر ہوں یہ بند رہیں گی۔انہوں نے بھارت کی ٹرینوں کی بحالی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ‘اب یہ دونوں ٹرینیں کسی قیمت پر نہیں چلیں گی اور یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی 2 ٹرین سروسز کو ہم سے مشاورت کے بغیر بند کر دیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔وزیر ریلوے نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کے خلاف پوری دنیا سے ردعمل آرہا ہے، سعودی عرب، بحرین، عمان، ملائیشیا نے پاکستان کی حمایت کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام قوم کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے، کشمیریوں نے اپنے خون سے آزادی کی شمع روشن کی ہے، شاید اب کشمیر کا ہم پر قرض اتارنے کا وقت آگیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ ثابت کریں کشمیری ہمارے خون کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کرکے شملہ معاہدہ ختم کیا اس کو قیمت چکانا پڑے گی، بھارت کے غلط فیصلے سے سرینگر اس کے لیے قبرستان بن جائے گا، آج مودی دنیا میں ہٹلر کی کاپی ہے اور وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے سیاسی خودکشی کا فیصلہ کیا۔حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات سے متعلق شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘عمران خان اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صلح پسند انسان ہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔اپنے اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان معاملات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سے صلح ہوگئی، کوئی جلے نہ، ان سے سے بھائی اور دوستوں والا تعلق ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان کو پریس کانفرنس میں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز کا کیس عمران خان نے نہیں پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا، ڈاکو اور چور چاہتے ہیں کہ پیسے تھرڈ پارٹی دے لیکن ان ذکر نہ آئے، جبکہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی میں ریلیف ملنے کے لیے مقابلہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا بھارت کے خلاف مظاہرہ
Translate News »