چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

بلاول بھٹو کو نیب اسلام آباد نے طلب کرلیا
تاریخ :   09-12-2018

لاہور ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) قومی احتساب بیورو(نیب )اسلام آباد نے بلاول بھٹو کو طلب کرلیا ہے، بلاول بھٹو کو13دسمبر کو طلب کیا گیا ہے، نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی میں شیئرہولڈر ہونے پر طلب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نیب اسلام آباد نے

تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 13 دسمبر کو پیش ہوکرپارک لین کمپنی سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔ ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جگہ سینئر قانون دان فاروق نائیک نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ رہنماء پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نے نیب کے نوٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کونیب کا نوٹس وصول ہوگیا ہے۔
نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈرہونے سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بعد اب نیب نے دباؤ ڈالنے کیلئے بلاول بھٹو کونوٹس بھیجا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث 13دسمبر کو دورہ لاہور ملتوی کردیا ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ سنٹرل پنجاب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریںگے۔
مزید برآں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے گزشتہ روز واضح کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف تحقیقات ہورہی ہے لیکن ہم نے رعایت مانگی ہے اور نہ مانگیں گے ،بیرون اور اندرون ملک اربوں روپے خرچ کرکے تحقیقات سے بھی کچھ ثبوت حاصل نہیں ہوا،ایف آئی اے کے ڈی جی کے سگے بھائی نے پیپلزپارٹی کے خلاف انتخاب لڑا۔ ہم کہتے ہیں ایف آئی اے تحقیقات سے سوال اٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان جلسے سے وزیر اعظم کاچہرہ عیاں کرنے کاکہا تو پہلا اور اب دوسرا نوٹس بھیج دیاہے ،ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر پر بھی الزام لگے جو جھوٹ ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کا کیس نیب کو دیا جارہا ہے اور نہ اس پر کوئی جے آئی ٹی بنی ،ایف بی آر اور ایف آئی اے کے ذریعے معاملے کو گول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پہلے علیمہ خان کی کل رقم اور ذرائع بتائے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
بابری مسجد کے مقام پر اب ايک مندر تعمير کيا جائے, ہندو پنڈت
صدر کا بوئنگ طیارہ فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ
Translate News »