مسلم لیگ ن نے چودھری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا     No IMG     خواجہ آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور،     No IMG     امریکہ کی شمالی کوریاکے خلاف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع     No IMG     مسلم لیگ ن نے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے کچھ انتخابی امیدواروں کا اعلان     No IMG     پاکستان کے شہر کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل جواین ویگنر نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی     No IMG     سیاست میں اب تک کا سب سے امیر ترین امیدوار منظر عام پر آگیا     No IMG     سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں ایک ہزار کے قریب انسپکٹروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری     No IMG     چانڈکا ہسپتال کے باہر گندگی کے ڈھیر،     No IMG     بھارت کا امریکہ سے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان     No IMG     سابق صدر جنرل (ر)سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوئے     No IMG     خاتون کی ٹریفک وارڈن پرتھپڑوں کی بارش     No IMG     لاڑکانہ چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل ٹیبل پرپٹخ دیا     No IMG     ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں گروپ ڈی کے میچ میں نائجیریا نے آئس لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی     No IMG     شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو گلاس دے مارا یہ معاملہ دیکھ کر عمران خان نے کیا کیا     No IMG     بھلوال نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل     No IMG    

بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی جمہوریت کا علم بلند کیا
تاریخ :   20-12-2017

وشہروفیروز (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی جمہوریت کا علم بلند کیا،شہید بی بی غریبوں کی خوشحالی،جمہوریت کی بحالی ،دہشت گردوں کو للکارنے اور آئین کی پاسداری کیلئے واپس آئیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پڈعیدن میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنان اور عوامی اجتماع سے ویڈیو لنک ھولوگرام کے زریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے کراچی سے کشمور تک بی بی شہید کا قافلہ نہ کا ہے نہ رکے ،بی بی شہید ایک نوید بن کر آئیں مگر آمر اور اسکے حواریوں اور دہشت گردوں کو یہ منظور نہ تھا اور جب بی بی شہید نے 18 اکتوبر کو اس دھرتی پر قدم رکھا تو انہیں روکنے کیلئے انکے قافلے پر دھماکوں کے ذریعے خوفناک حملہ کیا مگر وہ پھر بھی نہیں ڈری اور ملک کے کونے کونے میں عوام کے پاس گئیں ہر جگہ آمر اور دہشت گردوں کو للکارتی رہیں ، بی بی شہید کو اپنے عظیم باپ کے وہ الفاظ کبھی نہیں بھولے جو انہوں نے موت کی کال کو ٹھڑی سے ایک خط کے ذریعہ لکھے تھے کہ تم اس وقت تک اپنی دھرتی کا دفاع نہیں کر سکتے جب تک اپنی دھرتی کی خوشبو سے واقف نہ ہو وہ 30 سال تک اس دھرتی کا دفاع کرتی رہیں لڑتی رہیں جب وہ اقتدار میں تھی اس وقت بھی اور اپوزیشن میں بھی جمہوریت کی بقا کیلئے لڑتی رہیں انہوں نے آخری سانسوں تک جدوجہد کا علم گرنے نہیں دیا اب وہ ہی علم میں نے تھام لیا ہے انکی جدوجہد کو اب میں جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کی 27 دسمبر کو 10ویں برسی کے موقع پر ملک بھر سے عوام لاڑکانہ میں اکٹھی ہو کر ثابت کر یں گے کہ بی بی شہید کا قافلہ نہ روکا ہے نہ روکے گا ۔پی پی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔مخالفین اب اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ بی بی شہید اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وطن واپس آئیں اور شہید ہوئیں ۔عوامی رابطہ مہم میں پی پی نواب شاہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ممتاز چانڈیو، فیروز جمالی،نوشہرو فیروز کے انفارمیشن سیکرٹری خان محمد اعوان ، ٹائون کمیٹی پڈعیدن کے چیئرمین شکیل احمد راجپر ، عبدالحکیم آرائیں ، چوہدری شبیر حسین آرائیں سمیت دیگر نے بھی خطاب کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*