پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا حکم
تاریخ :   07-01-2019

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) جعلی بنک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کو کلین چٹ دے دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔دوران

سماعت چیف جسٹس سے استفسار کیا کہ بلاول بھٹو وزرداری کو جے آئی ٹی نے کیوں ملوث کیا؟۔
بلاول بھٹو معصوم ہے انہوں نے پاکستان آ کر کیا کیا؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ بلاول بھٹو توپاکستان آکر اپنی ماں کی وراثت کو آگے بڑھا رہا ہے اس کو کاروبار کا کیا علم ہے۔جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ بلاول بھٹو کا اپنا کوئی کردار ہے؟۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کوئی کردار نہیں انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ جے آئی ٹی نے بدنام کرنے یا کسی اور کے حکم پر بلاول بھٹو کا نام ڈالا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام کیوں ای سی ایل میں ڈالے۔اس پر جے آئی ٹی کے وکیل نے جواب دیاکہ میں اس پر عدالت کو مطمئن کروں گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی نے تو وزیر اعلیٰ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔انہوں نے استفسار کیا کہ بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم کس نے دیا تھا؟۔
چیف جسٹس نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے بلاول بھٹو کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے ختم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا وہ حصہ ڈیلیٹ کریں جس میں بلاول بھٹو کا نام ہے۔چیف جسٹس نے مراد علی شاہ کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا استحصال نہیں کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں مراد علی شاہ کا نام آئے وہاں ان کا موقف معلوم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
عدالت نے نیب کو کیس کی از سرِ نو تفتیش کرکے رپورٹ 2 ماہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
ہمیں ملک ریاض کی گرفتاری کا حکم دینے کے لیے مجبور نہ کریں,چیف جسٹس میاں ثاقب نثار
Translate News »