وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG     رائے ونڈ, چینی انجنئیر، جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا     No IMG     سپین میں یہ بیٹا ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ کیوں رہا ؟     No IMG     سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا     No IMG     سری لنکن صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا     No IMG    

برطرف جج شوکت عزیز نے اپنی برطرفی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
تاریخ :   12-10-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطرف جج جسٹس شوکت عزیز اپنی برطرفی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس شوکت عزیز

صدیقی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیر تک درخواست جمع کروائی جائے گی۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ وزارت قانون کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کے حوالے سے فیصلہ دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی گئی جس کی انہوں نے منظوری دے دی ۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ یاد رہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے جولائی کے آخری ہفتے میں راولپنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ اور اداروں پر الزامات عائد کیے تھے۔جس پرجسٹس شوکت صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں میں انکوائری کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔جسٹس شوکت نے اپنی متنازعہ تقریر میں اداروں پرججوں پر من مانے فیصلوں کے لیے دباؤ ڈالنے اورمن پسند ججز کی مختلف کیسز میں نامزدگی کے لیے بھی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف کیسز میں من پسند ججز کی تقرری کے لیے چیف جسٹس پر بھی دباؤ ڈالا جاتا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اس بیان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مسترد کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف گھرکی تزئین وآرائش کے سلسلے میں بھی ایک کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
چين نے امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
شہباز شریف کی طبیعت خراب، بلڈ پریشر بڑھ گیا
Translate News »