شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

برطانیہ میں کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان کی سر جڑی جڑواں بچیوں کو علیحدہ کردیا گیا
تاریخ :   16-07-2019

لندن ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو – 16 جولائی2019ء) برطانیہ کے گریٹ اورمونڈ اسٹریٹ اسپتال میں 50 گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان کی سر جڑی جڑواں بچیوں کو علیحدہ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے علاقہ چارسدہ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیاں صفا اور مروہ کی عمر دو سال ہے۔ بچیوں کو الگ کرنے کے لیے 5 ماہ کے عرصے کے دوران 3 آپریشنز کیے گئے جن میں مجموعی طور پر 50 گھنٹے لگے اور 100 رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔ بچیوں کا پہلا آپریشن اکتوبر 2018 میں ہوا جب ان کی عمر 19 ماہ تھی۔ وہ آپریشن 20 گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں 20 رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ آخری آپریشن 11 فروری کو ہوا۔ پھر ان بچیوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا اور رواں ماہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت مند قرار دے کر اسپتال سے فارغ کردیا ہے۔
صفا مروہ پشاور کے علاقے حیات آباد کے ایک اسپتال میں سات جنوری 2017 کو پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے سر جڑے ہوئے تھے اور انہیں میڈیکل کی زبان میں’ کارنیوپیگس ٹوئن’ کہا جاتا ہے۔ بچیوں کی پیدائش سے دو ماہ قبل ان کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے نام مکہ میں مقدس پہاڑیوں صفا اور مروہ کے نام پر رکھے گئے۔ اس آپریشن کے لیے تمام بھاگ دوڑ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اویس جیلانی نے کی جو گریٹ اورمونڈ اسٹریٹ اسپتال میں پیڈیاٹرک سرجن ہیں۔ لندن کا یہ اسپتال بچوں کے علاج کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس آپریشن پر خطیر رقم درکار تھی جو بچیوں کے اہل خانہ کے پاس نہیں تھی چنانچہ علاج کے بیشتر اخراجات پاکستانی تاجر مرتضیٰ لاکھانی نے اٹھائے۔
Print Friendly, PDF & Email
پاکستان نے بھارت سمیت تمام ممالک کے فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کردی
Translate News »