وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی الیکشن کی تیاریاں
تاریخ :   07-11-2017

لندن(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پہلے مرحلے میں اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کیے گیے ہیں جس کے بعد آج تمام اُمیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمشنرناہید رندہاوا کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی اُمیدواروں کی فہرست کے مطابق پریس کلب کے مرکزی عہدوں کے لیے پینتیس اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں صدرات کے لیے دنیا نیوز کے نمائندہ خصوصی ارشد رچیال، یوکے ٹائم

کے چیف ایڈیٹر عطاالحق ، بیورو چیف اے آر وائی نیوز یوکے یورپ مبین چوہدری جبکہ سینئر نائب صدرکی ایک نشست کے لیے کشمیر لنک کے اکرم عابد اور روز نیوز کے بیورو چیف شیراز خان سمیت دو اُمیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ، نائب صدر کی دو نشتوں کے لیے نمائندہ نیوز ون ادیب مشتاق، بیورو چیف آج نیوز لندن نوید چوہدری، نمائندہ چینل فورٹی فور نثار گلشن اور نمائندہ اے آر وائی نیوز زاہد نور نے کاغذات جمع کروائے۔

سیکرٹری جنرل کی ایک نشست کے لیے عطا الحق، اکرم عابد، مسرت اقبال دنیا نیوز، ندیم ارشاداور نوید چوہدری سمیت پانچ اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے عدیل خان ،افضل چوہدری اور مسرت اقبال سمیت تین اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ سیکرٹری اطلاعات کی ایک نشست کےلیے دو اُمیدوار سامنے آئے جن میں افضل چوہدری اور راجہ لیاقت شامل ہیں۔سیکرٹری مالیات کے عہدے کے لیے چار اُمیدواروں فیاض خان جدون، کشور عباسی، نثار گلشن اور راجہ لیاقت نے کاغذات جمع کروائے۔ مجلس عاملہ کی چھ نشستوں کے لیے بارہ اُمیدوار سامنے آئے ہیں جن میں عدیل خان، افضل چوہدری،اکرم عابد، فرید قریشی، عطاالحق، کشور عباسی،مونا بیگ،محمد رجاسب ، مسرت اقبال، قیصر حمید شیخ،شیراز خان اور وقار بابر نے کاغذات جمع کروائے۔پانچ تا آٹھ نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں جس کے بعد دس نومبر کو اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور بارہ نومبر کو لندن میں ووٹنگ کے ذریعے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔ پاکستان پریس کلب اس کے قیام سے لے کر آج تک جمہوری طریقے سے اپنے عہدیداروں کا انتخاب کرتا چلا آ رہا ہے اور جمہوری روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندے سمیت 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے
چوہدری برادران نے تحریک انصاف سے راہیں جد ا کر لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »