پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کااحتجاجی مظاہرہ، مودی کی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی،
تاریخ :   18-04-2018

لندن(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو  یوکے )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم ،کشمیریوں کی نسل کشی اور انتہا پسندانہ رحجانات کے فروغ ، آر ایس ایس ایجنڈے کی تکمیل کے خلاف آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کااحتجاجی مظاہرہ، مودی کی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی، شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی افواج کی جانب سے ظلم و جبر کا نشانہ بننے والے متاثرین کی تصاویر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبات درج تھے۔ علی الصبح برطانیہ اور یورپ کے مختلف علاقوں سے لوگ قافلوں کی شکل میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے پہنچے جہاں دن12بجے سے لیکر2بجے تک احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہر ے کی قیادت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان ، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیٰسین ، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود ، لارڈ نذیر احمد،عبدالرشید ترابی، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما راجہ فہیم کیانی ،ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر سردار فاروق طاہر ،وزراء حکومت آزاد کشمیر نورین عارف ،سید شوکت شاہ ،احمد رضا قادری ،ماجد خان ایم ایل اے ،چودھری مسعود خالد ودیگر نے کی جبکہ پاکستان و کشمیری نڑاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ ،کونسلرز سمیت برطانیہ بھر سے دیگر تمام سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہان نے اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،برطانیہ کے مختلف شہروں سے تارکین وطن کشمیریوں و پاکستانیوں نے ہزاروں کی افراد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے میں ہندوستان کی دیگر اقلیتوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرے میں کوئی تقریر نہیں کی گئی۔ منتظمین اور سیاسی قائدین نے فیصلہ کیا تھا کہ تقریر کے بجائے صرف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، اس حوالے سے یہ انتہائی کامیاب اور منفرداحتجاجی مظاہرہ تھا۔ دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ یورپ انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بند کروائے۔ ہندوستان کشمیرمیں میں بدترین طریقہ کار اپناتے ہوئے ، عورتوں، بچوں اور بزرگوں قتل عام کررہا ہے ، طالبعلموں کو اغوا کر کے ان کی نہشیں پھینک دی جاتی ہیں ، لائن آف کنٹرول پر معصوم بچوں، ایمبولینسز، سکولز پر گولہ باری کی جاتی ہے۔ پیلٹ گنز کے ذریعے نوجوانوں کو معصوم بچوں کو اندھا کیا جارہا ہے ،کشمیر عوام پر شہریوں آزادیوں کے تمام تر دروازے بند کر دیے گئے ہیں،ہندوستانی عالمی سازشوں اور ان کی لابنگ کے توڑ کیلئے اتفاق سے کام لینا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہذب دنیا ہندوستان کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف بھرپور ایکشن لینا چاہیے ، کشمیریوں کی پر امن جدوجہد ہے اور اس میں کوئی بیرونی مداخلت نہیں ، کشمیریوں کو اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے ، کشمیریوں کی اپنی سیاسی تاریخ ہے جس میں کوئی بیرونی عنصر کارفرما نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ، دنیا اگر چاہتی ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کو لاحق خطرات ختم کیے جائیں تو اس کو اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی جارحیت کسی بڑی جنگ کا باعث بن سکتی ہے ،ہندوستان اور پاکستان دونوں اٹیمی ہتھیار رکھتے ہیں ، کشمیری کوئی طرفہ مسئلہ نہیں اس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین نے اس موقع پر کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں نے مودی کی یہاں آمد پر تاریخ ساز احتجاج کر کے ثابت کیا ہے کہ کشمیریوں کا عزم آج بھی جوان ہے ،ہم کشمیری تمام تر اختلافات بھلا کر مودی کے مظالم کی داستان دنیا کو بتائیں گے انہوں نے برطانیہ سمیت اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ مظلوم کشمیریوں کو اصتصواب رائے کا حق دلوایا جائے ،چودھری یٰسین نے انڈین لابی تحریک آزادی کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن طریقے اور حربے اختیار کر رہی ہے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے ان کی سرگرمیوں اور لابنگ کا قلع قمع کرنے کیلئے بھی جہدوجہد کرنی چاہئے۔ آپسی اختلافات اور ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے تحریک آزادی کشمیر کی خاطر ایک ایجنڈے پر متفق ہوکر اپنی جدوجہد کو عالمی برادری کے سامنے لانا ہوگا۔ ہمیں عالمی سطح پر لابنگ کیلئے کونسلرز کنونشن کروانے ہوں گے۔ تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہر سطح اور فورم پر ہونے والی کاوشوں کی بھرپور حمایت و تائید کرکے مظلوم و محکوم کشمیریوں کی آواز بننا ہوگا تاکہ کشمیر حقیقی معنوں میں آزاد ہوسکے۔ ابھی ہمیں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر وسابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے کہاکہ کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم تک پہنچانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیریوں کے قاتل بھارتی وزیر اعظم کی برطانیہ آمد پر بھرپور احتجاج کر کے کشمیریوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس معاملے پر وہ سب یکجا ہیں ،کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ، بین الاقوامی دنیا کو کشمیریوں پر انددہناک بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی۔ہندوستان کشمیریوں کی تحریک کے خلاف گزشتہ70سالوں سے پروپیگنڈا کررہا ہے لیکن اب مہذب دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ناگزیر ہے ۔ برطانیہ اور دنیا کی دیگر مہذب اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔لارڈ نذیر احمد اور عبدالرشید ترابی کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر نہ صرف کشمیریوں کیلئے مقدم اور اہم ہے بلکہ یہ پاکستان کا قومی مفاد بھی ہے ہمیں ایسا کوئی کام یا سازش نہیں کرنی چاہئے جس سے اس عظیم کاز کو نقصان پہنچ سکتا ہو بلکہ ہمیں ہندوستانی لابنگ اور ان کے ہمنوائوں پر نظر رکھ کر اپنی تحریک کو موثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آپسی اتفاق و اتحاد سے کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں لے کر جائیں گے ،اور قاتل مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان لندن میںبس میں سوار ہو کر جلوس کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچے ، اس موقع پر وزراء حکومت نورین عارف، فاروق احمد طاہر ،مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اسی طرح تمام سیاسی قائدین نے جلوسوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ بیرسٹر سلطان محمود، چوہدری محمد یاسین، عبدالرشید ترابی اور دیگر قائدین جلوسوں کے ہمراہ حتجاج میں شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈڈیال کی سماجی تنظیم انجمن ندائے حق پر لگی پابندی ختم بحالی کا نو ٹیفکیشن جاری
سعودی عرب دارالحکومت الریاض میں پہلے سینما ہال کا افتتاح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »