چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

برطانیہ میں سالانہ چُھٹیوں اور تعطیلات کے دنوں کے حوالے سے دھوکا
تاریخ :   28-07-2018

برطانیہ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) میں سالانہ لاکھوں ملازمین کی رخصت “چوری” کر لی جاتی ہے
کیا آپ بھی اُن 20 لاکھ کے قریب لوگوں میں سے ایک ہیں جن کو برطانیہ میں اُن کی سالانہ چُھٹیوں اور تعطیلات کے دنوں کے حوالے سے دھوکا دیا گیا؟

برطانیہ میں ٹریڈز یونین کانگریس (TUC) کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد درحقیقت کام سے رخصت حاصل نہیں کر پاتی ہے۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ میں تقریبا 12 لاکھ افراد کسی قسم کی سالانہ رخصت حاصل نہیں کر سکے جب کہ 10 لاکھ افراد ایسے تھے جن کو کم سے کم مقررہ سالانہ 5.5 ہفتوں سے بھی کم کی رخصت ملی۔

ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رخصت کی مد میں سالانہ 3 ارب پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے۔

رہائش، خوراک، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں کام کرنے والے، رخصت سے سب سے زیادہ محروم رہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شعبے اُن پیشوں کا 43.5% ہیں جن مین کام کرنے والے رخصت کا مطالبہ نہیں کرتے۔
ٹریڈز یونین کانگریس کی سکریٹری جنرل نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اگر ورکرز اُس وقت کو حاصل نہیں کرتے جس کے وہ مستحق ہیں تو پھر وہ مزید تھکاوٹ کا شکار ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آجرین کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر وہ ملازمین کی واجب الادا رخصت کو چوری کریں۔

مختلف رپورٹوں کے مطابق برطانیہ میں ورکرز سالانہ اربوں گھنٹے بنا کسی معاوضے کے اضافی کام کرتے ہیں۔ ٹریڈز یونین کاگریس نے باور کرایا ہے کہ حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ متعلقہ قانون پر عمل درامد پر سختی کریں تا کہ اُن مینجرز کو ہوشیاری سے روکا جا سکے جو ملازمین کو اُن کی رخصت کے حوالے سے دھوکہ دے رہے ہیں۔

آجرین پر لازم ہے کہ وہ کام کرنے والے اکثر ملازمین کو سالانہ کم از کم 28 روز کی رخصت تنخواہ کے ساتھ مُہیّا کریں۔

ٹریڈز یونین کانگریس کے مطابق بہت سے ملازمین کو کام کے غیر واقعی بوجھ کے نیچے رکھا گیا اور ارباب اختیار نے جان بوجھ کر رخصت کی درخواستوں کو مسترد کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکہ کے بعد یورپی یونین آبزرو مشن نے بھی پاکستان کے الیکشن دھاندلی زدہ قرار دے دئیے
روس میں بین الاقوامی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 32 ممالک کی 189 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
Translate News »