آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

برطانیہ مسئلہ حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے,وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان
تاریخ :   27-04-2018

لندن (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) :آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ برطانوی پارلیمینٹ میں پاکستانی اور کشمیری نژاد ممبر ہمارا اثاثہ ہیں۔ہمارا کیس مضبوط،دلائل میں جان اور تحریک حق و سچ پر مبنی ہے کشمیریوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا تو نہیں رہنا۔برطانوی ارکان پارلیمینٹ ،انسانی حقوق کے ادارے اور دنیا بھر کے جمہوری لوگوں سے کہتاہوں کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دن بدن بد سے بدتر ہو رہی ہیں۔شوپیاں ،گلگام میں بھارتی فوج نے قتل عام کیا ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔کشمیرنیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے دنیا اس کو سمجھے۔جنوبی ایشیاء کا امن کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے ورنہ خطہ کبھی امن کی راہ پر نہیں چل سکتا۔پاکستان کے ساتھ ہمارا خون کا رشتہ ہے ہمارے دل ساتھ دھڑکتے ہیں الحاق پاکستان ہمارا نصب العین اور شہداء کی قربانیوں کا ماحاصل ہے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار برطانوی ارکان پارلیمینٹ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا بعد ازاں انہوں نے سوالات کے جواب بھی دئیے۔اس موقع پر برطانوی پارلیمینٹ میں کشمیر پر کل جماعتی پارلیمانی گروپ کے چئیرمیںن کرس لیسلی ،ڈپٹی چئیرمیںن جیک بریرٹیس ،وائس چئیرمین بیرسٹر عمران حسن ،یورپ کیلیے شیڈو وزیر خارجہ خالد محمود ،شیڈو وزیر انصاف بیرسٹر یاسمین قریشی ،شیڈو وزیر امیگریشن افضل خان ،محمد یاسین ،سابق رکن پارلیمینٹ جولی ہیلنگ ،مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی ،مسز تہمینہ صادق شاہدہ جرال ،مس شمائلہ محمود ،راجہ غضنفر خان ،راجہ توصیف کیانی ،راجہ اعجاز محمود اورراجہ شفیق احمد موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے انتہائی مدلل انداز میں ارکان پارلیمینٹ کو تقسیم ہند کے وقت کشمیر پر ہونے والی ناانصافی سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کشمیر اپنے جغرافیائی محل وقوع،تہذیب وتمدن،سیاسی حالات اور تمدنی اعتبار سے ہر حال میں پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے پہلے اہلیان کشمیر کے سیاسی اکابرین نے بھی طے کر دیا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیاسی شعبدہ بازیوں کے ذریعے کشمیر پر زبردستی فوجی قبضہ کیا جسے کشمیری عوام نے پہلے دن سے تسلیم نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب مقبوضہ کشمیر 8 لاکھ کے قریب بھارتی فوج تعینات ہے جو علاقے کے اعتبار سے کسی بھی جگہ فوج کی انتہا درجے کی تعیناتی ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ بھارتی فوج کے حصار میں ہے اور وہاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شوپیاں میں بھارتی فوج نے قتل عام کیا ایک دن میں 20 نہتے نوجوانوں کو موت کی نیند سلادیا گیا جبکہ کلگام میں بھی بھارتی فوج نے ظلم کے انہی واقعات کو دہرایاجس سے دسیوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کشمیری عوام سے حق خودارادیت کا وعدہ کر رکھا ہے اور وہ گذشتہ 70 سال سے مسلسل اپنے اس وعدے سے بھاگ رہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں بالخصوص یورپی ملکوں کی پارلیمینٹس کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز جن سے ہزاروں کشمیری طلباء اور طالبات بینائی سے محروم ہوئیں کا نوٹس لے اور بھارت کی حکومت کو مجبور کرے کہ وہ نوجوان کشمیریوں کو پیلٹ گنز کے ذریعے بصارت سے محروم نہ کرے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد کے موقع پر ہمارے مظاہرے کا مطلب بھی دنیا کی توجہ مودی کی کشمیری کلنگ مہم کی طرف دلوانا تھا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی انتہائی خطرناک انداز میں کشمیریوں کو قتل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں جس کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو شدید مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حکمراں جماعت بی جے پی کے غنڈوں نے جموں میں 8 سال کی ننھی کشمیری آصفہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا مگر حکومت ہند اس پر مسلسل آنکھیں بند کئے ہوے ہے جس پر ہمیں شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ننھی آصفہ کا خاندان سخت مشکل میں ہے جہاں اسے بی جے پی کے غنڈوں کا سامنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری کسی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اس لئے دنیا کے مہذب ملک جدوجہد آزادی میں کشمیری عوام کا ساتھ دین۔اس موقع پر برطانوی ارکان پارلیمینٹ وزیراعظم کے مدلل دلائل سے بہت متاثر ہوے۔انہوں نے

Print Friendly, PDF & Email
خواجہ آصف کی قومی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
شادی کی تقریب میں نا معلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »