محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

برطانیہ سمیت 5ممالک کیلئے پاکستان آمد پر ویزا دینے کی سہولت کا اعلان
تاریخ :   09-02-2019

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان نے برطانیہ سمیت 5 ممالک کیلئے پاکستان آمد پر ویزہ دینے کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی مشیر زلفی بخاری کے مطابق برطانیہ سمیت 5 ممالک کیلئے پاکستان آمد پر ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب، دبئی، ملائیشیا اور

قطری کے شہری یکم مارچ سے اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
زلفی بخاری کے مطابق برطانوی شہریوں کو آئندہ ماہ سے ویزہ آن ارائیول فراہم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی نئی ویزہ پالیسی جاری ہے۔ جس میں ملک کی 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 175 ممالک کے لئے ای ویزہ متعارف کروائی گئی ہے۔ سفارتی کارڈ کی مدت ایک سال سے بڑھا کر تین سال کردی ہے ، 50 ممالک کے لئے ویزہ آن ارائیول کی سہولت دے رہے ہیں۔
برٹش امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت ہوگی۔ پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی کے تحت ایاٹا کے پاس رجسٹرڈ ٹور آپریٹر زاستفادہ حاصل کرسکیں گے اور دنیا بھر سے گروپوں کی صورت سیاح پاکستان لا سکیں گے۔اس سے قبل سفارتی کارڈ کی مدت ایک سال تھی جسے بڑھا کر تین سال کردیا گیا ہے۔ تبلیغ کے لئے ویزہ کی مدت 45دن جبکہ افغانستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے آنے والے طلبہ جو ڈگری سطح کی تعلیم کے لئے آتے ہیں ان کو 2سال کا ویزہ جبکہ ماسٹر سطح پر تعلیم کے لئے آنے والوں کو 4سال کے لئے ویزہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئی ویزہ پالیسی سے سیاحوں کو آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اوپن کنٹونمنٹس جانے کے لئے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صحافیوں کے لئے ویزہ کی سہولیات وزارت اطلاعات ونشریات دے گی۔ ملائیشیا کیلئے ویزہ میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
آئی جی خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا دیوان سید حبیب علیخاں کی حاصل پور آمد
Translate News »