بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG    

برطانوی نژاد پاکستانی شہری جبار ریاض وورسسٹر کے مئیر منتخب
تاریخ :   18-05-2018

لندن ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) دنیا بھر میں کوئی بھی شعبہ ہو پاکستانی نوجوان ہمیشہ ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کردنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک برطانوی نژاد پاکستانی شہری جبار ریاض وورسسٹر کے مئیر منتخب ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

40 سالہ جبار ریاض نے بطورڈپٹی مئیر اپنی خدمات 2017ء سے 2018ء تک پیش کیں، جبار ریاض کا تعلق آزاد کشمیر پاکستان سے ہے، انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز برطانوی کنزرویٹو پارٹی سے کیا۔اور 2010ء میں کونسلر منتخب ہوئے، لیکن 2013ء میں انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے کچھ اختلافات پر پارٹی چھوڑی اور لیبر پارٹی میں شامل ہو گئے۔ جبار ریاض کو کم عمر ترین مئیر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کوئی پاکستانی شہری مئیر شپ کے عہدے پر فائز ہوا ہے بلکہ اس سے قبل 2004ء میں کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد برطانوی شہری اللہ دتہ بھی مئیر منتخب ہو چکے ہیں۔مئیر منتخب ہونے پر جبار ریاض نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جبار ریاض کی اہلیہ ساجدہ بیگم کا کہنا تھا کہ جبار کی کامیابی ان کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمینوٹی کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے اور جبار اس شہر کے دوسرے مسلمان مئیر ہیں۔ جبار ریاض کے والد محمد ریاض نے کہا کہ چونکہ نوجوانوں کا مستقبل اس شہر اور اس ملک میں ہے لہٰذا ہمیں چاہئیے کہ ہم مزید نوجوانوں کی مقامی سیاست میں آنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں، نوجوانوں کو برطانوی پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرنی چاہئیے تاکہ وہ آگے چل کر اس ملک اور مسلم کمیونٹی کے لیے کام کر سکیں، جبار ریاض کا کہنا ہے کہ میرا صرف ایک ہی نعرہ ہے کہ نفرت کو نہیں بلکہ پیار کو فروغ دینا چاہئیے۔

Print Friendly, PDF & Email
لندن جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے فلسطینیوں کا قتل عام جائز قرار دے دیا
پاکستان تحریک انصاف نے ماہرین کی مدد سے اپنی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیارکرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »