وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

برطانوی دارالحکومت لندن میں مسجد کےسامنے گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد زخمی
تاریخ :   19-09-2018

لندن ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) مسجد کےسامنے گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد زخمیلندن:(19 ستمبر 2018) برطانوی دارالحکومت لندن میں مسجد کے باہر کار نے تین افراد کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے شمالی لندن میں اسلامک سینٹر کے باہر پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو

افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لندن پولیس کے مطابق علاقے میں ایک گاڑی میں سوار چار افراد اور اسلامک سینٹر کا دورہ کرنے والے لوگوں کے ایک بڑے گروپ میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق اس دوران مسلمانوں کے خلاف بعض جملے کسے گئے۔ اس کے بعد مذکورہ گاڑی تیز رفتاری سے چل پڑی اور 3 افراد سے ٹکرا گئی۔ رپورٹ کے مطابق حسینی ایسوسی ایشن کی جانب سے لیکچر کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں افراد موجود تھے، لیکچر ختم ہونے کے بعد جب وہ گھروں کو روانہ ہونے لگے تو گاڑی ان پر چڑھا دی گئی۔حسینی ایسوسی ایشن کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر دس دن تک لیکچر کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ حادثہ لیکچر کے آٹھویں روز پیش آیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر نیوکاسل میں عید گاہ کے باہر کھڑے نمازیوں پر 42 سالہ خاتون نے گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی,سپریم کورٹ کے نامزد جج پر جنسی حملے کا الزام
رہائی کے بعد نواز شریف لاہور پہنچ گئے
Translate News »