آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

بدعنوانی میں گرفتار 95 فیصد ملزمان لوٹی رقم واپسی کے لئے تیار, ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
تاریخ :   25-11-2017

سعودی عرب(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انکشاف کیا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں حراست میں لیے جانے والے % 95 افراد تصفیے اور مالی رقوم کی واپسی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں شہزادہ محمد نے واضح کیا کہ ایک فی صد کے قریب افراد نے اپنی براءت ثابت کر دی اور ان کے مقدمات ختم ہو چکے ہیں۔ البتہ چار فی صد نے خود پر عائد بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کا رخ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سعودی ولی عہد کے مطابق اٹارنی جنرل نے توقع ظاہر کی ہے کہ تصفیے کے ذریعے واپس آنے والی رقم تقریبا 100 ارب ڈالر ہو گی۔

امریکی لکھاری تھامس فریڈمین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شہزادہ محمد نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کی مہم کو اقتدار حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا جائے اس لیے کہ گرفتار ہونے والی نمایاں شخصیات پہلے ہی ان کے ہاتھ پر بیعت اور مجوزہ اصلاحات کے لیے حمایت کا اظہار کر چکی ہے۔

ہمارے ماہرین کے اندازوں کے مطابق گزشتہ برس حکومت کی جانب سے خرچ کی جانے والی مجموعی رقم کا 10% کے قریب حصّہ بدعنوانی کے ذریعے غبن کی نذر ہو گیا جس میں بالائی اور زیریں دونوں طبقے شامل رہے۔ ماضی میں بدعنوانی کے خلاف تمام مہمات ناکامی سے دوچار ہوئیں اس لیے کہ اُن میں صرف نچلے طبقے کو ہدف بنایا جاتا تھا۔

سعودی ولی عہد کے مطابق اُن کے والد نے 2015 کے اوائل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی ٹیم کو احکامات جاری کیے تھے کہ اونچے طبقے میں بدعنوانی سے متعلق تمام ڈیٹا جمع کیا جائے۔ اس ٹیم نے دو سال تک عرق ریزی اور محنت کے بعد 200 ناموں کا انکشاف کیا۔

بعد ازاں تمام معلومات اور ڈیٹا تیار ہو جانے کے بعد مملکت کے اٹارنی جنرل سعود المعجب نے ضروری اقدامات کیے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا کہ ہم نے حراست میں لیے جانے والے تمام شہزادوں اور دیگر شخصیات کو وہ معلومات اور فائلیں دکھائیں جو ہم نے جمع کی تھیں۔

سعودی عرب کے قانون کے مطابق اٹارنی جنرل اپنے کام میں خود مختار اور آزاد ہیں اور کسی کے لیے ان کے کام میں مداخلت ممکن نہیں ہے۔ بادشاہ کے سوا کوئی انہیں سبک دوش نہیں کر سکتا تاہم اب فرماںروا خود اس کارروائی کی قیادت کر رہے ہیں۔ شہزادہ محمد کے مطابق ہمارے ماہرین موجود ہیں جن کی ذمّے داری ہے کہ وہ اس مہم کے سبب کسی بھی کمپنی کے دیوالیہ نہ ہونے کو یقینی بنائیں تا کہ کسی بھی قسم کی بے روزگاری کی صورت حال سے بچا جا سکے۔

سعودی ولی عہد کے مطابق ایسا کوئی طریقہ نہیں جس کے ذریعے تمام طبقات میں بدعنوانی پر قابو پایا جا سکے۔ اس واسطے آپ پر لازم ہے کہ ایک پیغام دیں جسے تمام لوگ سنجیدگی سے لیں۔ پیغام یہ ہے کہ “آپ اپنی کارستانی کے انجام سے بچ نہیں سکیں گے”۔ ہم نے واقعتا اس اقدام کے مؤثر ہونے کا مشاہدہ کیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اُن سعودی کاروباری شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جنہوں نے اپنے قانونی مفادات کے لئے خود کو بلیک میل کرنے والے بیورو کریٹس کو رشوت دی۔ سعودی ولی عہد کے مطابق “حراست میں لیے گئے افراد ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے قمتوں میں اضافے اور رشوت کے حصول کے ذریعے ملک کی دولت ہتھیائی

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان سے توقعات پوری نہ ہوئیں تو امریکہ خود کارروائیاں کرے گا امریکہ کی سابق خصوصي ایلچی، لورل
مصر کے صوبے شمالی سیناءمیں مسجد پر بم حملہ اور فائرنگ، 235 جاں بحق، 130 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »