پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جودھپور میں قتل کردیا جائے گا۔
تاریخ :   07-01-2018

ممبئی (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) بھارتی ریاست راجستھان کے گینگسٹر نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جودھپور میں قتل کردیا جائے گا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان آئے دن تنازعات کا شکار رہتے ہیں اور جیسے ہی کوئی مصیبت ان کے سر سے ٹلتی ہے تو وہ بالی ووڈ کے دوسرے مسئلے میں پھنس جاتے ہیں، اداکار کے ساتھ ایسا ہی کچھ کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کیس میں ہوا جہاں عدالت نے تو انہیں رہا کردیا مگر وہ ایک اور مصیبت میں پھنس گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان کچھ روز قبل کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے سلسلے میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وہاں کے مقامی گینگسٹر کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو اسی شہر میں قتل کردیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی قتل، بھتہ خوری، کار چوری سمیت 20 سے زیادہ مقدمات میں پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کی جانب سے دھمکی آمیز کال بھی وہی سے کی گئی جب کہ پولیس نے دھمکی آمیز کال کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔واضح رہے سلمان خان کو دھمکی آمیز فون کرنے والے لارنس کا تعلق بشنوئی کمیونٹی سے ہے جس نے 1998 میں سلمان خان کی جانب سے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار پر عدالت سے رجوع کیا تھا اور تب سے ہی یہ کمیونٹی بالی ووڈ سلطان کو ’ولن‘ سمجھتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email
امریکہ سمیت کوئی بھی ہمارے خون کا سودا نہیں کر سکتا,وزیراعلیٰ شہباز شریف
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے جاری کردہ بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے ابھی شادی نہیں ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »