وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

ا فیصل رضا عابدی کا انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے وارنٹ گرفتاری جاری
تاریخ :   09-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی کا انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے ویب چینل کے لیے انٹرویو

لینے والی ملزمہ اینکر شانزے رحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے 20 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
وفاقی پولیس نے خاتون اینکر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ فیصل رضا عابدی سے انڑویو لینے والی خاتون اینکر کا تعلق کراچی سے ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
تاہم وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سے ہی ملزمہ کے موبائل فونز بند ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف اشتعال انگیز انٹر ویو کے معاملے پر ”انسداد دہشت گردی” عدالت نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی تھی۔

عدالت نے کیس کے مزید ملزمان کی چارج شیٹ جمع کروانے کا حکم دیا ۔ جس پر ویب ٹی وی کے مالک عدالت میں روپڑے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ایک ویب ٹی وی پر چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو دیا تھا جس پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کے ایک اے ایس آئی کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی گئی ۔ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد نے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کای ملزمان نے بعد از گرفتاری کی انسداد دہشت گردی کی عدلات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
لاہور میں بھی اب ائیر ایمبولینس چلے گی, وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
سابق وزیراعظم نواز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات
Translate News »