شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

اینکر زارا عباس نے اپنے شوہر مُرید عباس کے قتل کے حوالے سے مزید انکشاف کر دیئے
تاریخ :   12-07-2019

کراچی(اُورلڈفاسٹ نیوزفاریو۔ 12جولائی 2019ء) معروف ٹی وی اینکر زارا عباس کے قتل کے حوالے سے اُن کی سوگوار اہلیہ نے مزید تفصیلات بتائی ہیں۔ ایک نجی چینل سے بات کے دوران اُنہوں نے کہا کہ ان ظالموں نے میرے شوہر کو بے دردی سے مارا ہے۔ وہ ایک ایسا انسان تھا جوہر انسان کے دُکھ درد کو محسوس کرتا تھا۔ اُن کا احساس کرتا تھا۔ مُرید بہت کُھلے دِل کے مالک تھے۔
لوگوں کے لیے محبت اور ہمدردی رکھنے والے انسان کو اس قدر بے دردی سے مار دیا گیا ہے۔ میرے شوہر نے کبھی کسی کے ساتھ بُرا نہیں کیا۔ وہ کبھی کسی جانور کے ساتھ بھی بُرا نہیں کرتا تھا۔ مُرید نے اپنی انسان دوست طبیعت کے باعث عاطف زمان پربھی اعتبار کر لیا تھا۔ کیونکہ اُس نے مُرید کو یہی بتایا تھا کہ میرے بہن بھائی اور خاندان کے دیگر افراد 8اکتوبر کے حادثے میں سب مر گئے تھے۔

یہ شخص مُرید سے کہتا تھا کہ جب میرے پاس پیسہ نہیں تھا تو رشتے تھے۔ اور جب میرے پاس آج پیسہ ہے تو رشتے نہیں ہیں۔مُرید تم میرے لیے بھائیوں کی طرح ہو۔ زارا نے بتایا کہ مُرید نے مجھے 8 بجے کال کر کے کہا کہ عاطف زمان مجھے پیسے دینے بُلا رہا ہے۔ میں مُرید کو کہتی تھی کہ جس شخص کے ساتھ تمہاری دوستی ہے یہ ٹھیک نہیں ہے۔ تو وہ کہتا تھا کہ تم ایسا نہ سوچا کرو۔
بعد میں مجھے پتا چلا کہ عاطف نے مُرید کو قتل کر دیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے عللاقے ڈیفینس میں اینکر پرسن مرید عباس اور خضر حیات کے قاتل کا ریکارڈ جمع کر لیا گیا۔ ملزم انفینیٹی نامی کمپنی کی آڑ میں سمگلنگ کا کاروبار کر رہا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوسرے بندے کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے۔عاطف زمان کی انفنٹی نامی کمپنی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
ملزم کمپنی کی آڑ میں 70 سے زائد افراد سے لگ بھگ 50 کروڑ روپے بٹور چکا تھا،میڈیا انڈسٹری کے 30سے 40افراد نے عاطف زمان کو پیسے دئیے تھے۔ملزم عاطف ٹائر کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا۔ملزم کے بلوچستان کے ٹائرز سمگلرز سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ملزم نے چند ماہ قبل 25کروڑ روپے چوری ہونے کا اظہار کیا تھا۔جس کے بعد شراکت داروں سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں نے درجنوں افراد کو جال میں پھنسا رکھا تھا۔آسانی سے پیسہ کمانے کے لالچ نے سینکڑوں افراد کے کروڑوں روپے ڈبو دئیے۔بظاہر ٹائر کے نام پر کیے گئے کاروبار میں سینکڑوں افراد نے سرمایہ کاری کی تھی۔ ٹی وی انڈسٹری کے سینکڑوں ملازمین نے کروڑوں روپے لگا رکھے تھے۔مرید عباس نے بھی عاطف زمان کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کی تھی۔
میڈیا انڈسٹری کے کچھ اور لوگ بھی ان کے پارٹنر تھے۔لوگوں سے کم از کم 10 لاکھ روپے کی رقم بطور سرمایہ کاری لی جاتی تھی۔10 لاکھ سرمایہ کاری کے عوض ہر 2ماہ بعد 50ہزار روپے دئیے جاتے۔دو ماہ سیسرمایہ کاری کرنے والوں کورقم کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھی۔ سرمایہ کاری کے نام پر لی گئی رقم اور دئیے جانے والے پیسے کیش تھے۔میڈیا انڈسٹری کے لوگوں نے پرویڈنٹ فنڈ اور جائیدادیں بیچ کر سرمایہ کاری کی۔ لوگوں سے لیے اور دئیے گئے پیسوں کے لیے بینکنگ چینل کا استعمال نہیں کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email
کھلاڑی گیند لگنے سے جاں بحق ہو گیا
ارشد ملک کو بطور احتساب عدالت کے جج عہدے سے ہٹا دیا گیا جج ارشد ملک کی کی خدمات وزارت قانون و انصاف کو واپس کر دی گئیں
Translate News »