وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG     سانحہ ساہیوال کی فائل دبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، حادثے کی جگہ کے تمام شواہد ضائع کر دیئے     No IMG     مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG    

ایمسنٹی سکیم سے فائدہ اُٹھانے کے خواہش مندوں کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بلامعاوضہ آؤٹ پاسِز جاری کیے جائیں گے
تاریخ :   01-08-2018

دُبئی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) ایمسنٹی سکیم سے فائدہ اُٹھانے کے خواہش مندوں کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بلامعاوضہ آؤٹ پاسِز جاری کیے جائیں گے جبکہ کچھ خاص کیسز میں پاسپورٹ کی مُدت میں سات ماہ کا اضافہ بغیر کسی معاوضے کی وصولی کے کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا اظہار پاکستانی
سفارت خانے کے ترجمان نے کیا۔ آج کے روز سے فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈنٹِٹی اینڈ سِٹیزن شپ کی جانب سے ’’اپنا سٹیٹس بدلوا کر خود کو محفوظ بنائیں‘‘ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو 31 دسمبر 2018ء تک جاری رہے گی۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ اماراتی حکومت کی جانب سے غیر مُلکیوں کے غیر قانونی قیام کو قانونی بنانے کی مہم میں اپنے حصّے کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔اس مقصد کے تحت ایمنسٹی کے خواہش مند پاکستانیوں کو بلامعاوضہ آؤٹ پاسِز جاری کیے جائیں گے جبکہ پاسپورٹ کی مُدت میں سات ماہ کی توسیع بھی کی جا رہی ہے جس پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

سفارت خانے کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اُٹھائے گئے ان اقدامات سے آگاہی کے لیے چند ہفتے قبل ایک پبلک نوٹس ایشو کیا گیا تھا جس میں متعلقہ سفارتی اہلکاروں کے رابطہ نمبر اور ایمنسٹی سکیم سے منسلک دیگر معلومات کی تشہیر کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق ایمنسٹی سے متعلق تمام معاملات کمیونٹی ویلفیئر کونسلر کی جانب سے ڈیل کیے جائیں گے۔نادرا کا ادارہ بھی غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ایمنسٹی کی سکیم سے فائدہ اُٹھانے میں مدد فراہم کرے گا جس کے تحت افراد کو اُن کی گمشدہ شناختی دستاویزات کے بدلے میں نئی دستاویزات جلد از جلد جاری کی جائیں گی۔ تاہم ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ کتنے پاکستانی اس سکیم سے فائدہ اُٹھاناچاہتے ہیں۔ ایمنسٹی کے متلاشی افراد کے لیے ایک ہاٹ لائن بھی مخصوص کی جا رہی ہے۔ایمنسٹی کے خواہش مندوں کو ابو ظہبی اور دُبئی میں واقع کمیونٹی ویلفیئر سیکشنز تشریف لانا ہو گا یا وہ 02-449334, 02-44478 مِلا کر آگے ایکسٹینشن 217/337 ڈائل کریں گے اس کے علاوہ 04-3971748 اور 04-3966651 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمسنٹی سکیم کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو تین ماہ کی رعایتی مُدت دی جا رہی ہے جس کے دوران وہ بغیر کسی قانونی کارروائی کا سامنا کیے بغیر اپنے اپنے مُلکوں کو لوٹ سکتے ہیں یا دُوسری صورت میں اُنہیں تھوڑی سی فیس ادا کر کے اپنے غیر قانونی سٹیٹس کو قانونی حیثیت دلوانا ہو گی۔اس سکیم سے اُن غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو فائدہ ہو گا جو ویزے کی مُدت ختم ہونے کے بعد بھی دُبئی میں رہائش پذیر ہیں‘ اور اُن پر بھاری جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں‘ ایسے تمام افراد جرمانوں سے مستثنیٰ قرار دیئے جائیں گے۔ اس وقت اماراتی مملکت میں تقریباً 12 لاکھ کے قریب پاکستانی مقیم ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
شمالی کوریا نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ
ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پرمسلمان خواتین کے نقاب لگانے پرپابندی
Translate News »