جرمنی کے شہر فرینک فرٹ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا بھارت مخالف مظاہرہ     No IMG     سری نگر کشمیریوں کی شہید مزاحمتی لیڈرکے جنازے میں شرکت، کرفیو توڑ دیا     No IMG     بریگزٹ معاہدے پر رائے شماری کے لیے خصوصی اجلاس جاری     No IMG     بارسلونا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پر تشدد جھڑپ     No IMG     حکومت کا انصار الاسلام کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل     No IMG     برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا     No IMG     امریکہ نے یورپی یونین کی دھمکیوں کے باوجود ایئربس سمیت دیگر مصنوعات پر 7 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ ٹیرف نافذ کر دیا۔     No IMG     وزیر اعظم کی علماء سے تعاون کی اپیل     No IMG     برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج پاکستان کا دورہ کریں گے     No IMG     ہالینڈ اور جرمنی سمیت فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی فروخت کو معطل کر دی     No IMG     اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ     No IMG     وزیر خارجہ کی قطری وزیر خارجہ سے ملاقات     No IMG     اسلام آباد برطانوی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن سکا کروں گا     No IMG    

ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کردیا
تاریخ :   26-09-2019

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان عدالتوں میں کوئی انصاف نہیں ہے،لہذااس کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ سے کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان عدالتوں میں کوئی انصاف نہیں یہاں پر ریاست خود شواہد پیدا کررہی ہے لوگوں کو وعدہ معاف گواہ بننے پر اکسایا جارہا ہے، میرا مطالبہ ہے کہ اس کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ سے کرایا جائے۔
اس سے قبل ایل این جی ٹرمینل کیس میں شاہد خاقان عباسی کا نو صفحات پر مشتمل تحریری بیان احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی کا اپنے تحریری بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کا ایل این جی ٹرمینل دنیا بھر کا سستا ترین منصوبہ ہے،فرنس آئل کے مقابلے میں ایل این جی ٹرمینل سے بجلی کی پیداوار سے قومی خزانے کو ایک کھرب روپے کی بچت ہوئی۔
سابق وزیراعظم نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ نیب نے اثاثوں، آمدن، اخراجات، بینک اکاؤنٹس کا بیس سالہ ریکارڈ مانگا،دو دہائیوں پر محیط تفصیل فراہم کرنا شاید اکثریت کے لیے ممکن نہیں ہے۔
شاہد خاقان کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ نیب کے لیے ثبوت کا حصول ثانوی حیثیت رکھتا ہے، اصل مقصد تضحیک اور ہراساں کرنا ہے،نیب نے ٹیکس ادائیگیوں کو نظر انداز کرکے ٹیکس سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیب نے حکومتی افسران کو گرفتاری کی دھمکیاں دے کر میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا،اگر میں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تو مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق یہاں کیا کر رہے ہیں،کیا یہ انصاف کا قتل عام نہیں؟
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر میں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تو اس سے کسی کو کیا فائدہ پہنچایا ؟مجھ پر کرپشن کا الزام بھی لگایا گیا، بتائیں کہ کس سے کرپشن کے پیسے وصول کیے؟۔
شاہد خاقان عباسی کا اپنے تحریری بیان میں کہنا تھا کہ اگر حکومت کسی سے خوفزدہ ہوتی ہے تو اس کے خلاف میڈیا ٹرائل شروع کر دیتی ہے،اس سب کے لیے واحد کوالیفیکیشن آپ کی اپوزیشن جماعت سے وابستگی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
اسرائیلی فوج نے اسرائیلی امور میں فسلطینی اتھارٹی کے وزیر کو گرفتار کرلیا
پاکستان,ترکی ، اورملائیشیا اور کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ
Translate News »