آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا
تاریخ :   13-11-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیاہے. اطلاعات کے مطابق ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو

معلومات فراہم کرنے سے انکارکرتے ہوئے قانونی رائے کیلئے ریفرنس تیارکرکے لاءڈویژن کو بھجوادیا ہے.
ایف بی آرکے جواب کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 216 کے تحت ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افسر کو جرمانہ و قید کی سزائیں دی جاسکتی ہیں، اعظم سواتی کے معاملہ میں قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کی قانونی پوزیشن سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کیس میں قائم کی جانے والی جے آئی ٹی سے مختلف ہے، نوازشریف کیس میں قائم کی جانے والی جے آئی کو نیب، اینٹی منی لانڈرنگ اورایف آئی اے سمیت دیگرمتعلقہ قوانین کے تمام اختیارات دیے گئے تھے.ایف بی آر نے کہا کہ اعظم سواتی والے معاملہ میں قائم جے آئی ٹی بارے سپریم کورٹ کی جانب سے اس قسم کے کوئی اختیارات نہیں دیے گئے ہیں، ایف بی آرسپریم کورٹ کی ہدایات و احکامات کے بغیر معلومات فراہم نہیں کرسکتا ہے.
دوسری جانب معلومات کی فراہمی سے انکار پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ میر واعظ نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان اورچیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا جس میں شکایت کی گئی کہ اعظم سواتی کے بارے میں معلومات کی فراہمی سے انکارکرکے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے. واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ میرواعظ نے ایف بی آرسے اعظم سواتی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات مانگی تھیں.

Print Friendly, PDF & Email
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان
نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان
Translate News »