وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG     رائے ونڈ, چینی انجنئیر، جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا     No IMG     سپین میں یہ بیٹا ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ کیوں رہا ؟     No IMG     سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا     No IMG     سری لنکن صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا     No IMG    

ایشیاءکپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
تاریخ :   16-09-2018

دبئی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ایشیاءکپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان انوشمان رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہانگ کانگ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو نزاکت خان اور انشومان رتھ

میدان میں آئے جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلا اوور محمد عامر نے پھینکا، پانچویں اوور میں رن لینے کی کوشش کے دوران شاداب خان نے زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نزاکت خان کو رن آﺅ ٹ کیاجو 17 کے مجموعی جبکہ 13 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے۔
فہیم اشرف نے 19رنز بنانے والے کپتان انشومن رتھ کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا، کرسٹوفر کارٹر2رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر امام الحق کو کیچ تھما کر پوویلین لوٹے جب کہ شاداب خان نے باﺅلنگ سپیل کی پہلی بال پر 7رنز بنانے والے بابر حیات کو سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ کروایا ، احسان خان بغیر کوئی رن بنائے شاداب کی گگلی پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ، کنچت شاہ اور اعزاز خان نے چھٹی وکٹ کیلئے 53رنز جوڑے جس کے بعد اعزاز خان 27رنز بنا کر عثمان شنواری کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے جنہوں نے اسی اوور میں سکاٹ میکنزی اور تنویر افضل کو بھی پوویلین بھیج دیا ،کنچت شاہ کو26رنز پر حسن علی نے اپنا دوسرا شکار بنایا ، احسان نواز 9رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے اور ہانگ کانگ کی پوری ٹیم116رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔
پاکستان کیلئے عثمان شنواری نے 3، حسن علی اور شاداب خان نے 2،2جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کیلئے 41رنز جوڑے جس کے بعد فخر زمان 24رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، بابر اعظم اور امام الحق نے دوسری وکٹ کیلئے 53رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم32رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ،امام الحق نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی اور شعیب ملک کے ساتھ ملکر پاکستان کو جیت دلائی،امام50اور شعیب ملک9رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، ہانگ کانگ کیلئے احسان خان نے دونوں وکٹیں لیں۔
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم مخالف ٹیم کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، فائنل تک پہنچنے کےلئے 6 میں سے 5 میچز لازمی جیتنا ہوں گے، ٹورنامنٹ بہت اہم ہے کچھ نہیں کہہ سکتے کون جیتے گا تاہم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم نے ایونٹ کےلئے کوالیفائی کیا، یہ ان کےلئے بڑا ایونٹ ہے، آج 4 فاسٹ باﺅلرز اور ایک سپنر کےساتھ کھیلیں گے۔
ہانگ کانگ کےخلاف قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔ہانگ کانگ کی ٹیم کپتان انوشمان رتھ، بابر حیات، نزاکت خان، تنویر افضل، اعزاز خان، کرسٹوفر کارٹر، ندیم احمد، اسکوٹ مکینی، احسن خان، احسان نواز اور کنچٹ شاہ پر مشتمل ہے۔
دبئی کا موسم شدید گرم ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ہانگ کانگ کی ٹیم تیسری مرتبہ ایشیاءکپ میں شرکت کررہی ہے، پہلی مرتبہ اس نے 2004 ءمیں سری لنکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں شرکت کی اور اس کے بعد 2008 ءمیں پاکستان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا تاہم دونوں مرتبہ وہ کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔۔پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اب تک 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جاچکے ہیں اور دونوں ہی میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک مرتبہ پھر آئی سی سی نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے میچوں کو بین الاقوامی میچوں کا درجہ دے رکھا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم عمران خان کا بنگالیوں،افغانیوں کوشناختی کارڈ بناکردینےکا اعلان
اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے سے روکنے والے امریکی لاء پروفیسر کو گرفتار کرلیا
Translate News »