بلاول جیل گئے توتحریک چلاوں گا:شیخ رشید     No IMG     ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا بھارت کے خلاف مظاہرہ     No IMG     برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط     No IMG     مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب     No IMG     افریقی ملک تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی     No IMG     بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیاجائیگا،میجر جنرل آصف غفور     No IMG     اپوزیشن نے سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کی حکومت کوماننے سے انکار کردیا۔     No IMG     مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے     No IMG     نیب قانون کا یہ مطلب نہیں کہ جیسے چاہیں استعمال کریں، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کهوسہ     No IMG     سابق صدر نے حکومت کی بینڈ بجا دی     No IMG     اسلام آباد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس چیلنج کردی     No IMG     اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار     No IMG     بھارتی لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بل منظور     No IMG     مقبوضہ کشمیرسے بھارتی قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، ملیحہ لودھی     No IMG    

ایران

  • سعودی عرب اور امارات کی ایران کے بارے میں مؤقف میں واضح اور نمایاں تبدیلی (8/6/2019)

    تہران (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–06 اگست 2019) خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند دنوں میں ایران کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مؤقف میں تبدیلی واضح اور نمایاں رہی ہے ذرائع ابلاغ نے سعودیہ اور امارت کی ایران کی طرف نمایاں گردش کو عالمی ذرائع ابلاغ میں بعض دیگر موضوعات کی طرح واضح طور پر بیان کیا ہے۔ امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش جو ایران کے خلاف سخت مؤقف کے سلسلے میں مشہور ہیں اس نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے سیاسی مذاکرات اور گفتگو کو ترجیح دینی چاہیے۔ ادھر 6 سال کے طویل عرصہ کے بعد ایران اور متحدہ عرب امارت کے کوسٹ گارڈ فورسز کا تہران میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اس کے ساتھ ہی گذشتہ چند دنوں میں متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی وفد نے بھی تہران کا دورہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وفد کے دورے کو عرب ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر شائع کیا گیا۔ اماراتی وفد کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔ ادھر عبری زبان کی ایک سائٹ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مخفیانہ طور پر ایران کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق یہ تمام امور سلسلہ وار اور یکے بعد دیگرے انجام پذير ہورہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کے مؤقف میں نمایاں تبدیلی پیدا ہورہی ہے اور ان پر واضح ہوگيا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے بیتاب ہے تو انھیں بھی اپنے اس طاقتور ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی کوشش کرنی چاہیے اور امریکہ کی پیروی اور اطاعت کو ترک کردینا چاہیے کیونکہ امریکہ انھیں مشکلات کے دلدل میں پھنسا سکتا ہے ان کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔ ایران واحد اسلامی ملک ہے جو اپنے برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ان کو درپیش مشکلات کے حل کے سلسلے میں انھیں اپنا گرانقدر تعاون پیش کرسکتا ہے۔ امارات نے یمن جنگ میں اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا ہے یمن جنگ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ امریکہ اور اسرائیل نے انھیں اس جنگ میں دھکیل کر انھیں بہت بڑی مصیبت میں گرفتار کردیا ہے۔ سعودی عرب کی پالیسیوں کی شام ، یمن اور عراق میں شکست بھی نمایاں ہے لہذا سعودی عرب کے ولیعہد پر یہ حقیقت بھی نمایاں ہوگئی ہے امریکہ کا ساتھ دینے کی صورت میں اس کا حشر صدام معدوم جیسا ہی ہوگا کیونکہ امریکہ مشکل میں پھنسا سکتا ہے بچا نہیں سکتا۔ اور ایران واحد اسلامی ملک ہے جو اپنے برادر اسلامی ممالک کی آخری وقت اور آخری سانس تک مدد کرسکتا ہے اور ایران نے شامی اور عراقی حکومتوں اور عوام کی مدد کرکے عملی طور پر اس بات کو ثابت بھی کیا ہے۔

  • ایران اور برطانیہ کے درمیان ضبط شدہ کشتیوں کا تبادلہ ناممکن ہے, بعیدی نژاد (7/30/2019)

    لندن ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–30 جولائی2019ء) برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان ضبط شدہ کشتیوں کا تبادلہ ناممکن ہے کیونکہ برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر کو غیر قانونی طریقہ سے ضبط کیا ہے جبکہ ایران نے برطانوی آئل ٹینکر کو بین الاقوامی اور بحری قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کیا ہے۔ حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ برطانیہ نے جبل الطارق میں ایرانی تیل بردار جہاز کو ضبط کیا جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہاز کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کیا ہے لہذا دونوں تیل بردار جہازوں کا تبادلہ ممکن نہیں ہے۔

  • ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا,ایرانی وزارت انٹلیجنس (7/22/2019)

    تہران ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو – 22 جولائی2019ء) ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی ادارے کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں بعض کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام ، اقتصادی پروگرام اور ایران کے سائیبر نظام میں تخریب کاری ان جاسوسوں کی اصلی ماموریت تھی۔ انھوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس ایران کے اندر ماہرانہ انداز میں کام کررہے تھے اور ان کا ایکدوسرے کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں تھا۔

    انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 17 جاسوسوں ميں سے کوئی غیر ملکی نہیں ہے ان افراد کو امریکی ویزا کی لالچ دیکر تخریبی اور جاسوسی پر مبنی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ رابطہ کا اعتراف کیا ہے اور ان افراد کو مزد قانونی کارروائی کے لئے عدالت کے
    حوالے کردیا گیا ہے۔

  • امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی و بربادی مچائی اور دہشت گردی کو فروغ دیا ,ایرانی وزیر خارجہ (7/20/2019)

    ونزوئلا ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو – 20 جولائی2019ء) ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ونزوئلا میںص حافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی ، بربادی اور دہشت گردی پھیلائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ونزوئلا پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دیا اور خلیج فارس میں بھی امریکہ اپنی اسی پالیسی پر گامزن ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں امریکہ نے امن و ثبات قائم کیا ہو۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں شرارت اور اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے ، تمام دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے۔

  • ایران کی بحریہ نے گذشتہ چندگھنٹوں ميں برطانیہ کے دوسرے تیل بردار جہاز کو بھی ضبط کرلیا (7/19/2019)

    تہران ورلڈفاسٹ نیوزفاریو – 19 جولائی2019ء)ایران کی بحریہ نے گذشتہ چند گھنٹوں ميں برطانیہ کے دوسرے تیل بردار جہاز کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ برطانیہ کے دوسرے تیل برادر جہاز میں 160 ہزار ٹن تیل موجود ہے اس بحری جہاز پر لیبریا کا پرچم نصب ہے، بحری جہاز کا نام مصدار بتایا جاتا ہے۔ اس جہاز کا تیل بھی برطانیہ سے متعلق ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تیل بردار برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سپاہ نے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز” اسٹینا ایمپرو” کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سپاہ کے بیان کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے بحری اورپورٹس ادارے کی درخواست پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے برطانوی بحری جہاز کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کرکے مذکورہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔

Translate News »