آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

ایران کے سپریم لیڈر نے شام پر امریکا، فرانس اور برطانیہ کے فضائی حملوں کو ایک جرم قرار دیا
تاریخ :   16-04-2018

ایران(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) کے سپریم لیڈر نے شام پر امریکا، فرانس اور برطانیہ کے فضائی حملوں کو ایک جرم قرار دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھی شام کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام پر مغربی طاقتوں کے حملے کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا و فرانس کے صدور اور برطانوی وزیراعظم اس حملے کے مجرم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ممالک عراق، شام اور افغانستان میں بھی ایسے جرائم سرزد کر چکے ہیں اور سب سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی قیادت میں کیے جانے والے میزائل حملے حقیقت میں مشرق وسطیٰ میں مزید بربادی و تباہی کا سبب بنے ہیں۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے حسن روحانی کے بیان کو رپورٹ کیا ہے۔ روحانی کے مطابق امریکا ان حملوں سے خطے میں اپنی موجودگی کو ثابت کرنا چاہتا ہے۔ ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی، برطانوی اور فرانسیسی حملوں کے بعد تہران حکومت کی شام کے لیے حمایت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ اہلکار اور سیاسی امور کے شعبے کے نائب سربراہ یداللہ جوانی نے مغربی طاقتوں کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ جوانی نے مزید کہا کہ ان حملوں کے بعد شام کی صورت حال میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور اس کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ فضائی حملوں سے خطے میں جو منفی اثرات مرتب ہوں گے، وہ یقینی طور پر حملے کرنے والی قوتوں کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔

ایران کی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے شام کے وزیر دفاع علی عبداللہ ایوب کو ایرانی حمایت و تعاون کا یقین دلایا ہے۔ باقری کے مطابق ایران عوام اور فوج شام کی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ان حملوں کی مذمت کی تھی۔

اُدھر پاکستان نے بھی شام کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ فریقین کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تحمل و برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس بیان میں شام کی جانب سے کیے گئے مشتبہ کیمیکل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ازحد ضروری ہے کہ ان حملوں کی شفاف تفتیش فوری طور پرOPCW کی جانب سے کی مکمل کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
شاہ سلمان نے امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
نوشہرہ ورکاں گندم کی تیار فصل میں اچانک آگ بڑھک اٹھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »