پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

ایران نے تھائی مرد کوچ کو حجاب کا پابند کر دیا
تاریخ :   01-12-2017

ایران (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) دارالحکومت تہران میں حکام نے “کبڈّی” کے ایک کوچ کو حجاب (سر پر اسکارف) پہننے پر مجبور کر دیا جس کے بعد وہ اپنی ٹیم کی نگرانی کے لیے کھیل کے میدان میں داخل ہو سکا۔ حکام کی جانب سے بطور حیلہ یہ موقف پیش کیا گیا کہ ایران کی جانب سے جس چیمپین شپ کی میزبانی کی جا رہی ہے وہ صرف خواتین کے لیے ہے۔ دنیا بھر میں یہ اپنی نوعیت کا انوکھا اور نرالا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر جرجان میں ہونے والی کبڈی چیمپین شپ کے منتظمین نے تھائی لینڈ کی ٹیم کے کوچ سیمبراش وانشو کو حجاب کے بغیر کھیل کے میدان میں داخل ہونے سے روک دیا۔ یہ بات مذکورہ کوچ نے اخباری بیانات میں بتائی۔

سوشل میڈیا پر تھائی کوچ کی تصاویر گردش میں آئی ہیں جن میں وہ حجاب پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ تصاویر نے ایران اور اس کے بیرون کھیل کے حلقوں میں وسیع توجہ حاصل کی۔ بہت سے ایرانیوں کی جانب سے اس اقدام کو “شرم ناک” قرار دیا گیا ہے۔

ادھر چیمپین شپ کے مرکزی منتظم محمد رضا مقصودلو نے اس امر کی تردید کی ہے کہ حکام نے سیمبراش کو حجاب پہننے پر مجبور کیا۔ مقصودلو کے مطابق درحقیقت تھائی کوچ نے خود سے حجاب پہنا تھا اور اس کی شناخت ہو جانے کے بعد کوچ کو کھیل کے میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

البتہ تھائی کوچ نے اس موقف کی یکسر تردید کی ہے۔ امریکی ریڈیو “فردا” سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ سیمبراش نے باور کرایا کہ وہ ایرانی حکام کے مطالبے پر دو مرتبہ کھیل کے میدان میں دو مختلف رنگوں کے حجاب پہن کر داخل ہوا۔ سوشل میڈیا پر تھائی کوچ کی جاری تصاویر اس موقف کی تصدیق کرتی ہیں۔ تھائی کوچ کے مطابق اس طرح کے مقابلوں میں کوچ کی موجودگی انتہائی اہم ہوتی ہے لہذا میں نے ایرانی حکام سے کھیل کے میدان میں داخلے کی درخواست کی۔ اس پر انہوں نے حجاب کی شرط رکھی اور میں نے اس کو پورا کر دیا۔

دوسری جانب ایرانی طلبہ کی خبر رساں ایجنسی اِسنا نے انکشاف کیا ہے کہ چیمپین شپ کے سکیورٹی پہرے داروں نے کھیل کے میدان میں داخلے ہونے کے لیے تھائی کوچ کو حجاب پہننے پر مجبور کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
سلام آباد ,افغان عسکری وفد کے پاکستانی فوجی کمانڈروں سے مذاکرات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »