گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

ایران نے امریکا کو مزید دھمکی دی تو نتائج سنگین ہوں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تاریخ :   23-07-2018

امریکا( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)  نے ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے دیے گئے سخت بیان پر  شدید ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کو اس کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ صدر روحانی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکا شیر کی دم کے ساتھ کھلنے کی کوشش نہ کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر روحانی کے نام ایک براہ راست ٹویٹ پیغام میں کہا،’’ امریکا کو دوبارہ کبھی دھمکی دی گئی تو تہران کو وہ نتائج بھگتنے پڑیں گے جن کا سامنا تاریخ میں چند ایک ہی نے کیا  ہو گا۔‘‘

گزشتہ روز صدر روحانی نے ایرانی سفارت کاروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا شیر کی دُم سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔

ٹرمپ نے صدر روحانی کے نام اپنے ٹویٹ میں صرف بڑے حروف کا استعمال کیا۔

ٹرمپ نے مزید لکھا،’’امریکا وہ ملک نہیں جو زیادہ عرصے تک  ’دیوانگی‘ میں کہے گئے آپ کے پُر تشدد الفاظ کو برداشت کرے گا۔‘‘

اس سے قبل ایسے تند و تیز مکالمات کا تبادلہ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ساتھ بھی کرتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ دونوں لیڈران کی گزشتہ ماہ ایک تاریخی سمٹ میں ملاقات تک جاری رہا تھا۔

مبصرین کے خیال میں شمالی کوریا سے مصالحت کے بعد اب ایران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ہدف بن گیا ہے۔

رواں برس مئی کے مہینے میں امریکا نے ایران کے ساتھ کیے گئے ایک جوہری معاہدے سے باہر نکلتے ہوئے اس پر دو مرحلوں میں اقتصادی پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایران کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔

ان پابندیوں میں ایسی یورپی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، جو ایران میں بزنس کر رہی ہیں اور ساتھ ہی ایران کی عالمی منڈی میں تیل کی فروخت کو بھی رکوانے کی کوشش کی جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں کہا تھا کہ امریکا ایران پر عائد تازہ پابندیاں اس صورت میں ختم کر دے گا اگر وہ اپنا بیلسٹک میزائل پروگرام اور یمن سے شام تک علاقائی تنازعات میں اپنی مداخلت بند کر دے۔

اس پر صدر روحانی نے اپنے گزشتہ روز کے خطاب میں کہا،’’ آپ ایرانی عوام کے جذبات کو اُن کے ملکی مفادات اور سلامتی کے خلاف ابھار نہیں سکتے۔‘‘

دو روز قبل ہی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ایک فاش غلطی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کو کوشش کرنا چاہیے کہ وہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنائے، تاہم اس فہرست میں امریکا کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے میاں محمد نواز شریف کو جیل میں بنیادی طبی سہولتیں نہ دینے پر شدید تشویش کا اظہار
جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا قدم اٹھا لیا
Translate News »