آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

ایران;احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی
تاریخ :   02-01-2018

ایران (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)کے مختلف شہروں میں سوموار کو مسلسل پانچویں روز حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ہے اور سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے جبکہ  احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پاکستان کی سرحد  کے نزدیک واقع  ایرانی شہر زاہدان تک پھیل گیا ہے۔

العربیہ کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں واقع شہر قہدریا ن میں پانچ مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اصلاح پسندوں اور بنیاد پرستوں کے خبری ذرائع کے مطابق مظاہرین نے شہر کے ہال کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اصفہان کے ایک اور شہر نجف آباد میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

سابق صدر محمود احمدی نژاد کے نزدیک بعض ویب گاہوں نے غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس شہر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہے اور وہ دونوں سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکار ہیں۔

قبل ازیں ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران میں بارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی لیکن اس نے ان ہلاکتوں کی مزید وضاحت نہیں کی تھی۔اس طرح اب تک ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔

ایرانی پارلیمان کے ایک رکن نے سوموار کے روز میڈیا کو بتایا کہ ان میں دو مظاہرین جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹے قصبے ایذہ میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔اس علاقے سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان ہدایت اللہ خادمی نے ایلنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’’ ایذہ کے مکینوں نے بھی ملک کے دوسرے شہریوں کی طرح اقتصادی مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس دوران میں دو افراد مارے گئے ہیں اور بعض زخمی ہوگئے ہیں‘‘۔

ایرانی حکومت نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ اس نے گذشتہ چار روز کے دوران میں 370 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایرانی کارکنان نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران میں پکڑے جانے والے افراد کی تعدداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

صوبہ لورستان میں ایک سرکاری گاڑی دو افراد پر چڑھ دوڑی جس سے وہ دونوں اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ صوبہ تہران کے نائب گورنر علی اصغر ناصر بخت نے کہا ہے کہ مقامی پولیس نے اتوار کی شب شاہراہوں پر احتجاج کرنے والے قریباً دو سو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ان میں سے چالیس افراد مظاہروں کی قیادت کررہے تھے۔ صوبہ مرکزی کے میئر کے مطابق غیر مجاز احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ایک سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان سے امریکہ کوصرف جھوٹ اور دھوکہ ملا، صدر ٹرمپ
دارلحکومت میں وزارت قانون کے اسٹور روم میں علی الصبح آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کئی اہم دستاویزات جل کر ضائع ہوگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »