آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیا
تاریخ :   13-05-2019

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) اپوزیشن جماعتوں نے پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہوگیا، عمران صاحب ایک ہزار ارب کے اضافی ٹیکس لگنے سے

مہنگائی کا خوفناک سونامی آئےگا، 6 ارب ڈالر کے لیے ملک کو گروی رکھ دیاگیا ہے۔
پاکستان پیپپلزپارٹی کے رکن خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے نتیجے میں اتنی خطرناک مہنگائی ہوگی جو عوام کی برداشت سے باہر ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ معاہدے سے لگتا ہے، مہنگائی کی ‘سونامی’ آنے والی ہے، کہیں مہنگائی کی یہ سونامی حکومت کو نہ لے ڈوبے۔
ادھر جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کو سرجھکا کر قبول کیا ہے، ان شرائط کے بعد پاکستان کے عوام آئی ایم ایف کےغلام بن جائیں گے جب کہ معاہدے سے بجلی، گیس اورتیل کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
ادھرسعودی عرب کے انرجی کے وزیر خالد الفالح نے اعتراف کیا ہے کہ امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے قریب اس کی 2 تیل بردار کشتیوں کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا گيا ہے۔ خالد الفالح نے کہا کہ حملے میں سعودی عرب کی تیل بردار کشتیوں کو کافی نقصان پہنچا ، البتہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر امارات کی وزارت خارجہ نے بھی بڑی دیر کے بعد فجیرہ کے قریب اپنی 4 تیل بردار کشتیوں پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملےمیں کشتیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ امارات کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ اس کی 4 تجارتی کشتیوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔ ذرائع کے مطابق فجیرہ دھماکوں کے بعد امارات کو سکیورٹی خلا کا سامنا ہے جس پر اماراتی حکام کو سخت غصہ اور شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔ امارات کو مزید ایسے حملوں کے سلسلے میں تشویش لاحق ہوگئی ہے اور اسی قسم کی پریشانی سعودی عرب کو بھی درپیش ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
گندم فی کلو گرام مہنگی نئی قیمے جان کر آپ چونک جائیں گے
متحدہ عرب امارات نے پہلے گھبراہٹ میں اہم بندرگاہ فجیرہ میں تیل بردار کشتیوں پر ہونے والے بم دھماکوں کی تردید
Translate News »