آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے وزیر داخلہ شہریار آفریدی
تاریخ :   07-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہےکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی اور جب تک آسیہ بی بی کو مجرم قرار نہیں دیا جاتا اس وقت تک نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو

انٹرویو کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ملک میں حالیہ احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ’اس میں ایک وہ لوگ تھے جو اپنے ذاتی مفاد اور ایجنڈے کے ذریعے بغض پورا کرنے کے لیے املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے‘۔انہوں نے کہا کہ ‘معاہدے میں شامل تحریک لبیک کے ارکان کو جب ان کا بتایا گیا اور فوٹیجز دکھائی گئیں تو انہوں نے انہیں اپنی جماعت کا ماننے سے انکار کردیا‘۔وزیر مملکتکا کہنا تھا کہ ‘قانون پر جب کوئی سمجھوتہ کرے گا تو پھر وہ بنانا ریاست ہوگی، جو بھی گرفتاریاں ہوئیں انہیں قانونی طریقے سے ٹریٹ کیا جائے گا، باور کراتا ہوں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو قانون کو توڑے یا اسے چیلنج کرے گا، وزیراعظم اور دیگر حکام کا واضح مؤقف ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔‘آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق شہریار آفریدی نے کہا کہ’ سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی حکومت اس پر عمل کرے گی،جب تک کوئی مجرم نہیں ہوگا کیسے ای سی ایل میں نام ڈالیں؟ سوال ہی پیدا نہیں ہوگا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہر پاکستانی خواہ وہ جس مذہب یا مسلک کا ہو وہ ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی کو جان و مال سے کھیلنے کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا،آسیہ بی بی اور ان کا خاندان پاکستان میں ہے اور حکومت کی جانب سے انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے‘۔واضح رہےکہ سپریم کورٹ سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس دوران املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے بعد مظاہرے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور معاہدے میں تحریک لبیک نے آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
تحریک انصاف نے قرضے لینے میں مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ توڑ ڈالاوہ بھی محض کتنے ماہ میں ؟
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد
Translate News »