گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

آزاد کشمیر میں تیرویں آئینی ترمیم خوش آئند ہے,بیرسٹر سلطان محمود
تاریخ :   03-06-2018

باغ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں تیرویں آئینی ترمیم کو خوش آمدیدکہتے ہیں۔یہ ریاستی تشخص کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اگرچہ ابھی کچھ اور اقدامات بھی اٹھائے جانے باقی ہیں کیونکہ جس طرح باقی صوبوں میں وہاں کے آئی جی چیف سیکریٹری اور فنانس سیکریٹری لگ سکتے ہیں تو آزاد کشمیر میں بھی ایسے ہی ہونا چاہیے۔جیسا کہ پہلے ہوتا تھا کہ وفاقی حکومت تین نام بھیجتی تھی اور اس میں سے ایک نام حکومت آزاد کشمیرسلیکٹ کرکے دیتی تھی۔ جبکہ اب کچھ عرصے سے الٹی گنگا بہہ رہی ہے اب آئی جی ، چیف سیکرٹیری ،فنانس سیکریٹری مسلط کر دئیے جاتے ہیں اور آزاد کشمیر کے قابل اور فرض شناس افسران کا حق مارا جاتا ہے۔ہم نے تمام اختلافات کے باوجود اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے ان ترامیم کی حمایت کی اور آئندہ بھی ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو اسکی حمایت کریں گے۔اسکے لئے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی اختلافات بھلا کر باقی ترامیم بھی کی جانی چاہیں۔ضلع باغ کو دانستہ طور پر پسماندہ رکھا گیا ۔ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے باغ میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا اسی طرح ڈسٹرکٹ ہاسپٹل بنوایا، طلبہ و طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ پوسٹ گریجویٹ کالجز دئیے اور تقریباً دوسو کے قریب اسکول بنوائے۔اسی طرح ایجوکیشن کالج دیا۔ اب شنید ہے کہ یہ ایجوکیشن کالج کہیں اور منتقل کیا جا رہا ہے اور باغ سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر یہاں پر خواتین سراپائے احتجاج ہیں ۔ ہم ان احتجاج کرنے والی بچیوں کے ساتھ ہیں اور ایجو کیشن کالج کو کہیں اور منتقل نہیں کرنے دیں گے۔پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن ممبر شپ کا کام تیز کریں تاکہ عید کے بعدتنظیمی ساز ی کا کام جلد مکمل کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں باغ میں اشفاق گردیزی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر ایک جلسہسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسکی صدارت سید اشفاق گردیزی نے کی جبکہ جلسہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،راجہ خورشید خان، سردار طاہر اکبر، بشارت بادشاہ،بیگم امتیازکرنل نسیم، کیپٹن وقاص،راجہ مسعود ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے ایک کیمپ بھی لگایا گیا اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممبر بنانے کے لئے خود بھی دستخط کیے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم نے اصولی موقف اپناتے ہوئے تیرویں ترمیم کی حمایت کی تھی کیونکہ یہ آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ابھی ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں کیونکہ چیف سیکریٹری، آئی جی اور فنانس سیکریٹری کی تقرری سے آزاد کشمیر کے قابل اور فرض شناس افسران آگے نہیں آسکتے ہیں۔ان کا اختیار بھی آزاد کشمیر حکومت کے پاس ہونا چاہیے۔اسی طرح ججز کی تقرری کا اختیار بھی حکومت آزاد کشمیر کے پاس ہونا چاہیے جبکہ چیف الیکشن کی کمشنرکی تقرری بھی آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے عمل میں لائی جانی چاہیے۔کیونکہ ستر سالہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان میں جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنا لیتی ہے۔کیونکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر بھی وفاقی حکومت کرتی ہے۔لہذا آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی اختلافات بھلا کر اسکی حمایت کرنی چاہیے اور اب جو بھی سیاسی جماعت پٹھو کاکردار ادا کرے گی یا جنہیں کشمیر کونسل کی اسکیموں سے مال کھانے کاخون منہ سے لگ گیا ہے آزاد کشمیر کے عوام ان سے اب حساب ضرور لیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے ہی اپنے دور حکومت میں باغ کے مسائل حل کیے اور آئندہ بھی ہم ہی باغ کے مسائل حل کرائیں گے۔میں نے باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، دو پسٹ گریجویٹ کالجز، دوسو کے قریب اسکول اور ڈسٹرکٹ ہسپتا ل اور ایجوکیشن کالج دیا۔ میرے باغ کے کچھ دوستوں نے بتایا ہے کہ یہ ایجوکیشن کالج باغ سے منتقل کیا جا رہا ہے اور اس پر یہاں کی بچیاں سراپائے احتجاج ہیں۔ہم اس سلسلے میںان بچیوں کے ساتھ ہیں اور کسی صورت باغ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پی ٹی آئی کشمیر کی ممبر شپ مہم جلد مکمل کریں تاکہعید کے بعد ہم جلد تنظیم سازی مکمل کر سکیںاور الیکشن کی تیاری کریں تاکہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور عوامی حقوق کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر سکے۔آج باغ اور پونچھ کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ایسے ٹھیکیداروں کا بھی احتساب کیا جائے گا جو حکومت کے ساتھ ملکر کرپشن کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کرپشن سب سے بڑا زہر ہے اسے ہم جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
چیف جسٹس اور شہباز شریف کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ
ہمارا ٹریکٹر پاکستان کی خوشحالی کا نشان، کسان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ سے ہے, چودھری پرویزالٰہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »