شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

آزادی مارچ ,پاکستان مسلم لیگ نواز نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا
تاریخ :   03-11-2019

اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) پاکستان مسلم لیگ نواز نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا جو آزادی مارچ کو دھرنے میں بدلنے پر مشاورت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس صدر ن لیگ شہباز شریف کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایات کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
آزادی مارچ جمعرات کو اسلام آباد پہنچا۔ ایک روز بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے دو روز کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہورہی ہے جبکہ آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
آزادی مارچ، وزیراعظم کے استعفے کی مہلت آج ختم ہو رہی ہے
ادھر جے یو آئی (ف) کے اہم اجلاس میں آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ پر بھی مشاورت کی گئی جس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن، ملک گیر پہیہ جام، ملک گیر شٹر ڈاؤن، صوبائی و ضلعی سطح پر لاک ڈاؤن شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) سربراہ حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں کے رویے پر مشکل کا شکار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان رہبر کمیٹی کی تجاویز اور کارکنوں کے جذبات کی کشمش میں پھنس گئے ہیں۔
وزیراعظم نے حزب اختلاف کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں این آر او نہیں دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے، ملک ترقی کی راہ پر نہیں آسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email
عمران خان صاحب آپ اپوزیشن سے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں ملے گا، اب صرف آپکو گھر جانا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب
بھارت نےگلگت, بلتستان اور کشمیر کو نقشے پراپنے علاقے قرار دے دیا
Translate News »