الیکشن2018میں پاک فوج کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی     No IMG     ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ گلگت شہر میں گوشت کی قلت دور کرنے کیلئے پہلی گوشت سپلائی کرنے والی کمپنی میٹ مارٹ کا افتتاح     No IMG     افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل مسترد     No IMG     بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا     No IMG     یورپی یونین کی ایران کومشترکہ ایٹمی معاہدےکو جاری رکھنے کے لیے تیار     No IMG     بھارتی وزیر اعظم کا دورہ کشمیر مظالم پر پردہ ڈالنے اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، یاسین ملک     No IMG     نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ایک فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں تھا، کل جماعتی حریت کانفرنس ، سید علی گیلانی     No IMG     مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے طیش میں آکر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا     No IMG     لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے بیٹے نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کر دی     No IMG     بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا     No IMG     جڑانوالہ تحصیل چیرمین پرائس و کوالٹی کنٹرولر این اے 102 نے بھرپور الیکشن کمپین مھم جاری     No IMG     جڑانوالہ کا قدیمی ریلوے اسٹیشن انتظامیہ کی عدم توجہی کی بهینت چڑه گیا     No IMG     نوشہرہ ورکاں ملک محمد اکبر ولد محمد رمضان نے پیسوں کے  لین دین کے تنازعہ سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی     No IMG     شہبازشریف سرجیکل ٹاوربند رکھنےپرعوام سےمعافی مانگیں,چودھری پرویزالٰہی     No IMG     ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔     No IMG    

آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے پاکستان میں سیاسی انتشار سے تحریک آزادی متاثر ہو گی
تاریخ :   25-04-2018

لندن( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تبارک و تعالی کا بہت بڑا انعام ہے جس کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ملک کو درپیش چیلنجوں کا تقاضاہے کہ ہم سب اپنی اپنی اناکے خول سے باہر نکل کر قومی مفاد کیلئے ایک ہو جائیں۔جمہوریت اور سیاست پاکستان سے ہے اس لئے ملک کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایسے وقت میں جب مقبوضہ کشمیر شوپیاں اور کولگام جیسے سانحات ہو رہے ہیں پاکستان میں سیاسی انتشار سے تحریک آزادی متاثر ہو گی۔جمہوری ،سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کا مضبوط وکیل ثابت ہو سکتا ہے۔اس وقت قوم کو متحد کرنے کی اشد ضرورت ہے اور میڈیا کا اس حوالے سے بنیادی کردار ہے۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے معروف پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہر ریاستی ادارے کو اپنی متعینہ حدود و قیود میں رہ کر ہی فرائض منصبی ادا کرنے چاہیں اور اپنے آئینی کردار سے ہر گز تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس موقع پر قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجینسی را کے پروگرام کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے اور شوپیاں اور کولگام جیسے بدترین واقعات ہوے ہیں ایسے وقت میں پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے تاکہ بھارت کے منصوبے کو بے نقاب کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی تمام سیاسی شخصیات کا احترام کرتے ہیں مگر ہم پاکستان میں ہونے والے تبدیلیوں سے بالکل بھی لاتعلق نہیں رہ سکتے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں جمہوری روایات اور عوام کے ووٹ کا احترام کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیری عوام اور سیاسی جماعتوں کے قائدین میں مسئلہ کشمیر پر مکمل اتفاق رائے ہے اور اس سمت میں ہم سب ملکر آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاک فوج بھارتی فوج کو ٹھیک ٹھاک انداز میں جواب دیتی ہے۔انہوں نے مادر وطن کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی قابض افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے 8سالہ معصوم بچی آصفہ کے ریپ اور قتل کے خلاف پر امن صدائے احتجاج بلند کرنے والے نہتے عوام کو بھارتی فورسز بدترین جبر اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں آصفہ کے ریپ اور قتل کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے طلباء پر زہریلی گیسوں اور پیلٹ کا استعمال کھلی دہشت گردی ہے قتل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی پاداش میں مقبوضہ کشمیر میں مہلک ہتھیاروں کے ذریعے درجنوں طلباء کو زخمی کیا گیا اور 80سے زائد طلباء گرفتار کیے گئے ہیں دنیا بھارت سے پوچھے کہ سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیز میں وزیر تعلیم طلباء کو کالے قوانین کے تحت کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلباء کیا دہشت گرد ہیں کہ ان پر کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھی نہتے عوام کو نشانہ بنا رہا ہے اور پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو بھی بھارت سپورٹ کر رہا ہے کلبھوشن یادیو اس کا زندہ ثبوت ہے بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی محاذ کھول رکھے ہیں دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری قوم متحد ہو جائے موجودہ حالات میں ملک کے اندر سیاسی قیادت کو اتحاد و یکجہتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری راجہ ادریس خان کی طرف سے دیئے گئے استقبالی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے لیگی رہنما راجہ زبیر اقبال کیانی اور راجہ ادریس نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قومی قیادت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہو ں گی تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں برطانیہ اور یورپ میں مقیم تارکین وطن کا متحد و منظم ہوکر آگے بڑھنا مثبت پیغام ہے پاکستان کے اندر عام انتخابات قریب ہیں ان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن اللہ کے فضل و مہربانی سے دوبارہ کامیابی حاصل کر ے گی اور قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے شروع کردہ تعمیر و ترقی کے سفر کو پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے صحیح کام کیا اور بہترین انداز میں ملک و قوم کی خدمت کی مسلح افواج پاکستان آزادکشمیر کے عوام کی محافظ ہیں افواج پاکستان نے دفاع وطن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے پوری قوم دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت انتہا پسند ملک ہے جہاں مسلمانوں سمیت دیگر کمیونٹیز غیر محفوظ ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں جس کا ذمہ دار عالمی اداروں اور مہذب اقوام کو نوٹس لینا ہو گا کشمیر کے اندر بچے ،بوڑھے ،جوان ،طلباء ،خواتین سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں 8سالہ آصفہ کا ریپ کے بعد قتل بدترین سانحہ اور درندگی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے آصفہ کے سانحہ کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں پرامن احتجاج ہو رہا ہے اور بھارتی فورسز اس پرامن احتجاج کو طاقت کے زور پر دبانے میں مصروف ہے ۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں کے طلباء پر قابض فوج کا تشدد اور گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں طلباء کو دہشتگردی کے کالے قوانین کے تحت گرفتار کرنا بنیادی انسانی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے بھارت یاد رکھے وہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو کبھی غلام رکھنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات میں پاکستان کے اندر قوم کو متحد اور یکجا کرنے کی ضرورت ہے قومی قیادت خود متحد ہو کر پوری قوم کو منظم کر سکتی ہے پاکستان کے عوام ،حکومت اور فوج کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں پاکستان دنیا میں کشمیریوں کا واحد وکیل ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کے لیے مفید ثابت ہو گا ہر کشمیری مضبوط اور مستحکم پاکستان کا متمنی ہے اس موقع پر تارکین وطن کی طرف سے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھنے کے ویژن پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے مودی کی آمد پر اہلِ برطانیہ کی کشمیری کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت اور تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں کی مثالی یک جہتی کو بھرپور انداز میں سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ برطانیہ کے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا -وزیر اعظم نے راجہ محمد آصف سے یوتھ ونگ کے صدر،اشتیاق حسین سے یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل،راجہ توصیف چیف کوآرڈینیٹر برائے صدر،سعید صحاف کشمیری سے چیئرمین ایڈوائزری کونسل،طلعت جمیل سے چیئرمین یوتھ بورڈ،محمد معصوم سے سیکرٹری اطلاعات؍مرکزی ترجمان،طارق مشتاق سے چیئرمین ڈسلپنری کمیٹی،توقیر احمد سے سینئر نائب صدر کے عہدوں کا حلف لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*