پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
تاریخ :   13-07-2018

راولپنڈی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ دہشت گرد سنگین وارداتوں، قتل و غارت گری، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور بنوں اور ڈیرہ غازی خان میں جیلوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے اہلکاروں سمیت 99 افراد کو قتل کیا، شہید کیے گئے افراد میں 92 اہلکار اور 7 عام شہری تھے۔سزا پانے والے دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔

مذکورہ دہشت گردوں میں غنی رحمٰن، عبد الغازی، ضیا الرحمٰن، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، ایمن شاہ، باز محمد، مومن خان، سلیمان بہادر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مزید 6 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔خیال رہے کہ فوجی عدالتوں سے اب تک 56 دہشت گردوں کی سزاؤں پر عملدر آمد ہو چکا ہے۔ 13 دہشت گردوں کو آپریشن رد الفساد سے پہلے اور 43 کو بعد میں پھانسی دی گئی۔اب تک فوجی عدالتوں سے 231 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ 167 دہشت گردوں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
بلوچستان کے مستونگ علاقہ میں خودکش حملے میں 70 افراد ہلاک 150 زخمی
عمران خان نیازی کو سیاست تو آتی نہیں اب انسانیت بھی بھول گئے ہیں
Translate News »