79 واں یوم پاکستان: وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ     No IMG     پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG    

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع وشہدا کی تقریب سے خطاب
تاریخ :   06-09-2018

راولپنڈی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع وشہدا کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا ملکر مقابلہ کیا اور بے مثال کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ نے کہا کہ یوم دفاع شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ۔ دفاع پاکستان کے لئے ہم سب یکجا ہیں۔ 6ستمبر 1965کا دن ہمار ی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب پاکستان کی فوج نے قوم کی مدد سے مکار دشمن کے دانت کھٹے کئے ۔ہمارے جوان آگ میں کود پڑے لیکن وطن پر آنچ نہیں آنے دی ۔دفاع وطن کے لئے ہم سب یکجان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداءکوکبھی نہیں بھولتیں اور اپنے شہدا کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965اور 1971کی جنگوں سے بہت کچھ سیکھا ۔ ہم نے اپنا دفاع ناقابل تسخیر کرلیا ، ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن بعد میں ہمیں دہشت گردی کے ذریعے اندرونی طورپر کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے ،ہمارے گھروں ، سکولوں اور قائدین پر حملے کئے گئے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی یکجہتی، استحکام کے لیے جمہوریت کا تسلسل بہت ضروری ہے، آج کی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں۔ ہمیں دائمی امن کی منزل پرپہنچنا ہے، دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بھوک، افلاس اور ناخواندگی کیخلاف بھی جنگ جاری رہنی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
نوشہرہ ورکاں,ٹی ایم اے انتظامیہ نے دس ہزار پودے کا ٹارگٹ دس ہزار پتے لگا کر پورا کرنے کا پروگرام
اقتصادی مشاورتی کونسل کا,اجلاس آج ہوگا
Translate News »