چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

آج اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
تاریخ :   06-12-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق لیگی رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے اعظم سواتی کے استعفے پرایک جملے میں تبصرہ کر ڈالاانکا کہنا تھا کہ ایک گائے نے اعظم سواتی سے وزارت چھین لی ۔تفصیلات کے مطابق اکتوبر کے آخر میں اعظم سواتی کے ملازمین اور کچھ

مقامی شہریوں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اعظم سواتی
کے بیٹے نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمے کیلئے درخواست جمع کروائی تھی۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے اپنے مویشی ہمارے باغات میں چھوڑ دیےتھے۔ ہمارے منع کرنے پرملزمان نے ہمارے ملازمین پرکلہاڑیوں اورڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ ملزمان نے ہمارے گن مین ملازم سے کلاشنکوف کے میگزین بھی چھین لیے اور اس کو خوب زدوکوب کیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پرکارروائی کی اور متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس کیس میں ایک 8 سالہ بچے سمیت خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسی مقدمے میں سست پیش روی کے باعث آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس سارے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی بنادی۔جے آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ شہریوں سے جھگڑے کے معاملے میں اعظم سواتی قصور وار ہیں۔ آج اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔اس استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے تبصرہ کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گائے نے اعظم سواتی سے وزارت چھین لی۔واضح ہو کہ اسی کیس میں چیف جسٹس نے بھی اعظم سواتی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ حاکم ہیں کیا حاکم محکوم سے ایسا سلوک کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کی نیوز کانفرنس
ٹیلی نار نے پاکستان میں 4.5 جی سروس متعارف کروا دی
Translate News »