شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

ناروے

  • کشمیریوں پر ظلم اب ختم ہونا چاہیے سابق وزیر اعظم ناروے

    اوسلو۔ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) ناروے کے سابق وزیر اعظم جل مکنے بوندیویک نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم اب ختم ہونا چاہیے۔ ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو- کے مطابق جل مکنے بوندیویک نے اپنی تنظیم ’’اوسلو سینٹر‘‘ کے زیر اہتمام دارلحکومت اوسلو میں کشمیر کے بارے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں امید ظاہر کی کہ تنازعہ کشمیر جلد حل کر لیا جائے گا۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوںنے تنازعہ کشمیر سمیت جنوبی اشیا کو درپیش تمام مسائل پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ سیمینارسے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور سویڈن کی ایک یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر سٹن ودمالم نے بھی خطاب کیا۔ جل مکنے بوندیویک نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مشال ملک کی کوششوں کو سراہا۔
    مشال ملک نے اپنی تقریر میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے بیگناہ کشمیریوں پر جاری مظالم رکوانے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوںنے بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن کشمیری مظاہرین کے خلاف پیلٹ بندوق کے استعمال اور جموںخطے کے ضلع کٹھوعہ میں آٹھ سالہ آصفہ کی بے حرمتی اور قتل کے حوالے سے بھی بات کی۔
    دریں اثنا کشمیر سکنڈینیوین کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار علی شاہنواز نے امید ظاہر کی ہے کہ سیمینار میں ناروے کے دانشوروں اور محققین کی بڑی تعداد میں شرکت سے تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مزید مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناروے میں کشمیر کاز کے حوالے سے گزشتہ بیس برسوں سے کام کیا جا رہا ہے۔