شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

روس

  • پہلا تیرتا ہوا نیوکلئیر پاور اسٹیشن تیار کرلیا

    روس( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) نے دنیا کا پہلا تیرتا ہوا نیوکلیئر پاور اسٹیشن تیار کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دنیا کے پہلے تیرتے ہوئے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کی رونمائی گزشتہ روز روس کے شمالی شہر مرمینسک میں ایک شاندار تقریب کے دوران ہوئی جہاں سائبیریا روانگی سے قبل اس میں نیوکلیئر

    فیولڈالا جائے گا۔ نیو کلیئر پاور اسٹیشن ایک کشتی میں تیار کیا گیا ہے۔ 21 ہزار ٹن وزنی یہ کشتی 475 فٹ طویل اور 38 فٹ چوڑی ہے جس میں دو ری ایکٹر موجود ہیں۔ سمندر کے ساحل پر تیرتا ہوا یہ پاور اسٹیشن 2 لاکھ شہریوں کے لیے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے 50 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو روکا جا سکے گا۔ روس شمالی علاقے میں تیل نکالنے کے لیے مزید پروجیکٹس کا آغاز کررہا ہے جہاں اس پاور اسٹیشن کو آئل نکالنے کے لیے کھدائی کے دوران کاموں کو جاری رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

  • روس میں اسلحے کے ڈپو میں آگ لگ گئی

    روس ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )میں ہنگامی صورت حال کی وزارت نے بتایا ہے کہ ملک کے وسطی حصے میں اسلحے کے ڈپو میں آگ لگ گئی ہے جس کے بعد قریبی گاؤں سے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر لے جایا جا رہا پے۔ متعلقہ وزارت کے مطابق آگ بجھانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جیٹ طیارے کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلحے کے ڈپو میں آتش زدگی قریب پڑی خشک گھاس میں آگ لگنے سے ہوئی۔ گزشتہ سات برسوﺍ میں اسی ڈپو میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

  • روس مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھےگا۔,روسی وزیر خارجہ

    روس( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھےگا۔ امریکی اقدامات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ ادھر روسی صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس ميں امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے کل رات مشترکہ ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

  • ایران ، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

     روسی وزارت خارجہ کے مطابق ایران ، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ ماسکو میں ملاقات کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کے باخـر ذرائع کے مطابق 28 اپریل کو ماسکو میں ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل تینوں ممالک کے وزراء  خارجہ سوچی، ماسکو ، تہران اور انقرہ میں متعدد بار ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

  • شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے,روسی وزیر خارجہ

     روس(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو ): کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرنے کی اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے اب شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام پرامریکی اتحادی حملوں کے بعد یہ اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے کہ روس شام کو S-300 اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرے۔

    سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو حکومت نے امریکہ سے پہلے ہی کہا تھا کہ شام میں اس کی کون سی کارروائی ریڈ لائن ہو گی اور امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے بظاہر اس کارروائی کے دوران اسے عبور نہیں کیا ہے۔

    روسی وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ روسی اور امریکی صدور شامی تنازعے میں کسی براہ راست مسلح تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کے بغیر شام پر حملہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت ہے اور دنیا جانتی ہے کہ جتنے بھی دہشت گرد گروہ ہیں انھیں امریکہ اور اس کے بعض عرب اتحادیوں نے تشکیل دیا ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

  • شام کے علاقہ مشرقی غوطہ سے برطانوی اور جرمنی کے کلورین گیس سے بھرے کنٹینر برآمد، روس

    روسی (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو)  وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زحارووا نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے شام کے علاقہ مشرقی غوطہ سے برطانوی اور جرمنی کے  کلورین گیس سے بھرے کنٹینر برآمد کئے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کام قصد دہشت گردوں کو موقع فراہم کرنا تھا۔ اس نے کہا کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوما پر شام نے کیمیائی حملہ نہیں کیا بلکہ حملہ کا منصوبہ امریکی اور برطانوی سازش کا حصہ ہے۔ اس نے کہا کہ دہشت گردوں نے جو ہتھیار شامی فوج کے حوالے کئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور جہاں اسے دہشت گردوں کی شکست کا پتہ چلتا ہے وہیں وہ مخۃلف بہانوں سے شامی فوج کے خلاف حملہ کرتا ہے۔

  • روس نے شام پر تین مغربی ممالک کے حملے کے بعد شام کو ایس 300 میزائل فراہم کرنے پر غور

     روس(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس نے شام پر تین مغربی ممالک کے حملے کے بعد شام کو ایس 300 میزائل فراہم کرنے پر غور کا اعلان کیا ہے۔

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کچھ سال قبل بعض شرکاء کی درخواست پر شام کو ایس 300 میزائل دینے سے انکار کیا تھا لیکن امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے شام پر حملے کے بعد شام کی سلامتی کے لئے تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے جس میں شام کو ایس 300 دفاعی میزائل فراہم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

  • روس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ دوما میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ برطانیہ نے رچایا۔

     روس (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ دوما میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ برطانیہ نے رچایا۔ روسی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہیلمٹس نے برطانیہ کی ہدایت پر سارین اور کلورین گیس کے جعلی حملے کا ڈرامہ رچایا، ایسے شواہد موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مشرقی غوطہ میں ہونے والے اس اشتعال انگیز اقدام کے پیچھے براہ راست برطانیہ کا ہاتھ ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ناقابل تردید ڈیٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوما کا واقعہ اسٹیج کیا گیا تھا اور یہ ڈرامہ کرنے میں اس ملک کی اسپیشل سروسز ملوث تھیں جو روس مخالف مہم میں پیش پیش ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ دوما میں ہونے والے مبینہ کیمیائی حملے کا ڈرامہ برطانیہ نے رچایا۔

  • روس نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا امریکی صدر دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں

    روس (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے امریکی صدر دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں۔ روس نے شام پر امریکی حملوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔ روس کی  دفاعی کمیٹی ڈوما کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ہٹلر ثانی بن گئےہیں۔

     

  • روس میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک

     روس(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پائلٹ سمیت  6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا حادثہ بحرالکاہل پر واقع مشرقی شہر خابروفسک میں ایک پارک میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایم آئی 8 ساختہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ روسی حکام نے حادثے کے علل و اسباب جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔