شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

انٹر نیشنل

  • شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم

     شمالی کوریا نے صدر ٹرمپ اور صدر کم جونگ اون کی ملاقات کے بارے میں  امریکی نائب صدر مائیک پینس کے بیان کو بیوقوفی اور حماقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے اگر مذاکرات اور سفارتکاری کا طریقہ ناکام ہوا تو پھر ایٹمی جنگ کے میدان میں مقابلہ ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی سینئر خاتون مذاکرات کار چھوئے سن ہی نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے حالیہ بیانات کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا، اگر سفارتکاری ناکام ہوئی تو پھر جوہری قوت کا برملا مظاہرہ ہوگا۔

    چھوئے سن ہی کا کہنا تھا کہ مائیک پینس نے میڈیا پر حال ہی میں بے لگام اور نامناسب بیانات دیے ہیں کہ شمالی کوریا کا حشر بھی لیبیا جیسا ہوگا، میں سمجھتی ہوں کہ مائک پنس بیوقوف انسان ہیں، مجھے شدید حیرت ہے کہ شمالی کوریا کا لیبیا سے موازنہ کرنے کے احمقانہ اور جاہلانہ بیانات وہ شخص دے رہا ہے جو امریکہ کے نائب صدر کے منصب پر فائز ہے۔ چھوئے سن ہی نے مزید کہا کہ اس بات کا دار و مدار امریکی رویے اور فیصلے پر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہتا ہے یا پھر ایٹمی جنگ کے میدان میں مقابلہ کرتا ہے۔

  • عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق

     عراق( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )   کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے علاقہ الشعلہ میں  ہوا ۔ خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

  • جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔

    جرمنی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) کے وزير خارجہ ہایکوس میس نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔ جرمنی کے وزير خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین  کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کے بارے میں مؤقف  اتحاد اور یکجہتی پر مبنی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ اس نے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی حکام کو یورپی یونین کے مؤقف کے بارے میں واضح طور پر بتا دیا ہےکہ یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا اور اس سلسلے میں امریکی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائےگا۔

  • ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم

    اسرائیل ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  کے وزير اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت  نہیں دیں گے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے تل نوف ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شام میں  ایران کو فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دےگا اور اس سلسلے میں اسرائیلی فضائیہ کا کردار اہم ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی صدر ٹرمپ کے خارج ہونے اور بعض عرب ممالک کی طرف سے امریکی صدر کے اس فیصلے کی حمایت کرنےکی بھی تعریف کی۔

  • امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی

    امريکی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) حکومت نے شورش زدہ ملک يمن ميں شيعہ حوثی باغيوں کو ميزائل ٹيکنالوجی اور ميزائل فراہم کرنے کے شبے ميں پانچ ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ يہ اعلان امريکی محکمہ خزانہ نے  بروز منگل کيا۔ اس موقع پر وزير خزانہ نے کہا کہ مشتبہ ايرانی اہلکاروں کے اقدامات کے نتيجے ميں حوثی باغيوں نے سعودی سرزمين کی جانب ميزائل داغے۔ امريکا نے تنبيہ کی ہے کہ حوثی باغيوں کے ليے ايران کی حمايت برداشت نہيں کی جائے گی۔

     

  • فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المکی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے ہالینڈ پہنچ گئے

    فلسطینی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) وزیر خارجہ ریاض المکی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی گزشتہ روز دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عالمی عدالت سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اس حوالے سے آج وہ عالمی فوجداری قانون کی  پراسیکیوٹر فاتو بینسوڈا سے بھی ملاقات کریں گے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گے بیان کے مطابق وزیر خارجہ ریاض المکی بین الاقوامی فوجداری قانون کی پراسیکیوٹر سے ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کریں گے اور بالخصوص فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری سے متعلق عالمی قوانین کے تناظر میں گفت و شنید بھی کریں گے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ عالمی عدالت کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

  • ترکی کی عدالت نے اردوغان حکومت کے خلاف بغاوت کے مرتکب سابق ایئر چیف سمیت 104 فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی

    ترکی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) کی عدالت نے اردوغان  حکومت کے خلاف بغاوت کے مرتکب سابق ایئر چیف سمیت 104 فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی  ہے۔  اطلاعات کے مطابق ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان کی حکومت کے خلاف دو سال قبل فوجی بغاوت اور انہیں قتل کرنے کی سازش کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، مقدمے میں 280 فوجی اہلکار گرفتار ہیں جن میں سے 104 اہلکاروں کو آئین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے پر عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سزا پانے والوں  میں سابق ایئرفورس چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ڈیمیراسلن اور سابق آرمی چیف آف کمانڈ میجر جنرل میمدوح حیکبلین شامل ہیں جب کے عدالت نے 21 مشتبہ افراد کو صدر کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے پر 20 سال کی سزا اور 31 افراد کو عسکری گروپ کا حصہ بننے پر 6 ماہ سے 10 سال تک کی سزائیں سنائیں۔واضح رہے کہ جولائی 2016ء میں ہونے والی فوجی بغاوت کے دوران 240 شہری اور  24 باغی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ

    دمشق( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق امریکہ۔ کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ دمشق کے الشہبندر اسکوائر پر ہوا ۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ مظاہرہ ” بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ” کے عنوان سے منعقد ہوا

  • بحرین کا ایران کے خلاف امریکی پالیسی کا خیر مقدم امریکہ کی حمایت کا اعلان

     بحرین ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے ایران کے خلاف امریکی وزير خارجہ پمپئو کے پالیسی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    بحرینی حکومت نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کے ایران مخالف بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف امریکی اتحاد اور امریکی صف میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزير خارجہ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایران پرمزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایران کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ 15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئےعظیم خطرہ ہیں,ترک صدر

     ترکی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ  15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئےعظیم خطرہ ہیں۔

    اردوغان نے دنیا میں موجود 15 ہزار ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دھونس جماتے ہیں اور دوسروں کو دھمکی دیتے ہیں کیا وہ دنیا کے لئے خطرہ نہیں ہیں؟ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دوسروں کو کیوں دھمکی دیتے ہیں؟۔ اردوغان نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ کی دھمکی دیتے ہیں وہ دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور عالمی برادری کی نظر میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ترک صدر نے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ قراردینے پر بھی تاکید کی۔ اردوغان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے علاوہ پانچ ممالک کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کا عزم مثبت قدم ہے اردوغان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بیانات کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ امریکہ جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتا ہے۔