پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

انسانی حقوق خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری
تاریخ :   27-08-2018

اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی وعدوں اور آئین پاکستان کی روشنی میں اقوام متحدہ کے کنونشن

اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وہ پیر کو یہاں یونیسیف کے وفد کے ساتھ اجلاس میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔ یونیسف کے وفد کی قیادت یونیسف کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدہ اظفر کر رہی تھیں،اس وفد میں جنوبی ایشیاء بارے ریجنل ڈائریکٹر جین گوف شامل تھیں۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

انہوں نے انسانی حقوق سمیت بچوں کے حقوق سے متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا،اس ضمن میں وزارت انسانی حقوق اور یونیسف کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

سیکرٹری انسانی حقوق نے وفد کو انسانی حقوق خصوصاً بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ وفد کو ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت قوانین اور پالیسی پر عملدرآمد اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے ذریعے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور ہم اس کو قومی ذمہ اری سمجھتے ہوئے عملدرآمد کویقینی بنا رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد کا عزم کررکھا ہے اور ہم نے نابالغوں کے جسٹس سسٹم ایکٹ 2018ء، آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2018ء اور نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف دی چائلڈ 2018ء کو نافذ العمل کر دیا ہے۔ وفد نے موجودہ حکومت اور خاص طور پر وزارت انسانی حقوق کی انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کیلئے کاوشوں کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارتی عدالت نے دو سکھ علیحدگی پسند طیارے کے اغواکے جرم سے بری کردیا
وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی لمبی عمر کے لیے 70 اونٹوں کا صدقہ دینے کی تیاریاں
Translate News »