دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

انتہائی طاقتور سمندری طوفان امریکا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے
تاریخ :   11-09-2018

امریکا ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )فلورنس نامی انتہائی طاقتور سمندری طوفان امریکا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکام نے اس طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیٹیگری چار کے اس طوفان کے ساتھ 220کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز رفتار ہوائیں بھی شامل ہیں۔ یہ طوفان امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے اور اسی باعث لوگوں نے خطرے کے شکار علاقوں سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لوگوں کو متنبہ کیا، ’’مشرقی ساحل سے ٹکرانے والا یہ گزشتہ کئی برسوں کا بدترین طوفان ہے۔‘‘ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے کہا کہ وہ تیار، محتاط اور محفوظ رہیں۔

امریکا کی جنوبی ریاست کیرولینا کے گورنر ہینری میکماسٹر نے ریاست کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ایک ملین کے قریب لوگوں کو وہاں سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ یہ طوفان ممکنہ طور پر جمعرات 13 ستمبر کو ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ اس ریاست کی 46 میں سے 26 کاؤنٹیز کے اسکولوں کو آج منگل کے روز سے بند کر دیا گیا ہے۔

ہمسایہ ریاست شمالی کیرولینا کے گورنر نے بھی ممکنہ طور پر طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ریاست ورجینیا میں اسی سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ریاست کیرولینا کے گورنر ہینری میکماسٹر کے مطابق، ’’یہ انتہائی خطرناک سمندری طوفان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنا ’ضروری ہے نا کہ رضاکارانہ‘۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا، ’’ہم نہیں چاہتے کہ ایک بھی زندگی اس طوفان کی نذر ہو۔
اس کے کئی گھنٹوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ساحلی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اجازت نامے پر دستخط کر دیے۔ تحفظ اور امدادی کاموں کے لیے وفاقی فنڈز اور مشینری کے استعمال کے لیے قانونی طور پر یہ ضروری اقدام ہے۔

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے خطرے کی شکار دونوں ریاستوں کے گورنرز سے بات کی ہے اور ’’وفاقی حکومت تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔‘‘

Print Friendly, PDF & Email
اللہ تعالی کلثوم نواز کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار
امریکی دھمکیوں کے باوجود خوش اسلوبی سے کام کریں گے,انٹرنیشنل کرمنل کورٹ
Translate News »