دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

ام المومنین صدیقہ عالم جناب حضرت عائشہ ؓ کا یوم وفات
تاریخ :   04-06-2018

لاہورر( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) ام المومنین صدیقہ عالم جناب عائشہ کا یوم وفات آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔آپ ؓنے 17 رمضان 58 ہجری، بروز منگل 66 سال کی عمر میں اس دار فانی سے پردہ فرمایا تھا۔حضرت عائشہ ؓ کو آپﷺ نے شرف زوج اپنے دوست اور صحابی حضرت ابو بکرؓ کے احترام میں عطا کیا تھا۔ حضرت عائشہؓ کی تاریخ ولادت کے متعلق تاریخ و سیرت کی تمام کتابیں خاموش ہیں۔ان کی ولادت کی صحیح تاریخ نبوت کے پانچویں سال کا آخری حصہ ہے۔ان کا لقب صدیقہ تھا، ام المومنین ان کا خطاب تھا جبکہ نبی مکرم محمد ﷺ نے بنت الصدیق سے بھی خطاب فرمایا ہے اور کبھی کبھار حمیرا کے لقب سے بھی پکارتے تھے۔عرب میں کنیت شرافت کا نشان ہے چونکہ حضرت عائشہ کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی اس لیے کوئی کنیت بھی نہ تھی۔ایک دفعہ نبی کرمﷺ سے حسرت کے ساتھ عرض کیا کہ اورعورتوں نے تو اپنی سابق اولادوں کے نام پر کنیت رکھ لی ہے، میں اپنی کنیت کس کے نام پر رکھوں؟ حضور نے فرمایا کہ اپنے بھانجے عبد اللہ کے نام پر رکھ لو، چنانچہ اسی دن سے ام عبد اللہ کنیت قرار پائی۔ایک روایت کے مطابق حضرت عائشہ ؓ ہجرت سے 3 برس قبل حضور اکرمﷺ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ‘ ان کا مہر بہت زیادہ نہ تھا صرف 500 درہم تھا۔ 8 ہجری کے ماہ رمضان میں حضرت عائشہ ؓ بیمار ہوئیں اور انہوں نے وصیت کی کہ انہیں امہات المومنین ؓ اور رسول اللہﷺ کے اہل بیت کے پہلو میں جنت البقیع میں دفن کیا جائے۔ماہ رمضان کی 17 تاریخ منگل کی رات ام المومنین عائشہ ؓنے وفات پائی۔وفات کے وقت ان کی عمر 66 برس تھی‘حضرت ابوہریرہ ؓ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓکو علمی صداقت اور احادیث روایت کرنے کے حوالے سے دیانت و امانت میں امتیاز حاصل تھا۔ ان کا حافظہ بہت قوی تھا جس کی وجہ سے وہ حدیث نبوی ﷺکے حوالے سے صحابہ کرام کے لیے بڑا اہم مرجع بن چکی تھیں۔حضرت عائشہ ؓ حدیث حفظ کرنے اور فتویٰ دینے کے اعتبار سے صحابہ کرام ؓ سے بڑھ کر تھیں۔ حضرت عائشہ ؓ نے 2 ہزار 2 سو 10 احادیث روایت کرنے کی سعادت حاصل کی۔دور نبویﷺ کی کوئی خاتون ایسی نہیں جس نے ام المومنین عائشہؓسے زیادہ رسول اللہ محمدﷺ سے احادیث روایت کرنے کی سعادت حاصل کی ہو۔ آپ ؓسے 174 احادیث ایسی مروی ہیں جو بخاری و مسلم میں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست بھی نہیں دی ۔۔چوہدری نثار نے این اے 59اوراین اے 63سے الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے
سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »